اسلام آباد: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے پاکستان میں باکسنگ کے فروغ اور نیا ٹیلنٹ متعارف کرانے کے لیے باکسنگ لیگ منعقد کرانے کا اعلان کیا ہے۔
عامر خان نے اسے ’سپر باکسنگ لیگ‘ کا نام دیا ہے اور توقع ہے کہ یہ اس سال دسمبر میں منعقد کی جائے گی جس میں فرنچائز کی طرز پر مختلف ٹیمیں حصہ لیں گی۔ عامر خان کے مطابق ’سپر باکسنگ لیگ‘ میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی اور ہر ٹیم میں 8 کھلاڑی شامل ہوں گے۔
پاکستان باکسنگ لیگ میں ملتان، اسلام آباد، فیصل آباد، کوئٹہ، کراچی، پشاور، سیالکوٹ اور لاہور کی ٹیمیں شامل ہوں گی جس میں مقامی باکسرز اپنے فن میں مہارت دکھانے کے ساتھ بین الاقوامی سطح کی باکسنگ کے گر سیکھ سیکھ سکیں گے۔