تازہ تر ین

آئی سی سی وفد کی قذافی سٹیڈیم آمد

لاہور(نیوزایجنسیاں) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی خصوصی سکیورٹی ٹیم نے ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کے سلسلے میں قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کر کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔آئی سی سی کی دو رکنی ٹیم تین ٹی20 میچوں کی سیریز کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے گزشتہ روز لاہور پہنچی تھی جہاں آزادی کپ کے تینوں میچ 12، 13 اور 15 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشلز نے فول پروف انتظامات پر سکیورٹی ٹیم کو بریفنگ دی اور یقین دلایا کہ فاف ڈیو پلیسی کی قیادت میں آنے والی 14 رکنی ٹیم کو صدارت سطح کی سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔اس کے ساتھ ورلڈالیون کے دورے کے حوالے سے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کا بھی اہم اجلاس ہوا جس میں انتظامات حتمی شکل دینے پر غور کیا گیا۔ورلڈ الیون میچز میں سکیورٹی انتظامات کے پیش نظر قذافی اسٹیڈیم کمپلیکس میں 9 تا 16 ستمبر تک کاروباری مراکز بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق انڈیپنڈنس کپ میں ورلڈ الیون کے میچ 12،13اور 15ستمبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے جس میں اہم غیر ملکی کھلاڑی شریک ہیں۔ورلڈ الیون ٹیم کے میچز کے لیے لاہور اور بالخصوصی قذافی اسٹیڈیم کے اطراف سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے جارہے ہیں۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی دو رکنی اسپیشل سکیورٹی ٹیم نے گزشتہ روز قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے قذافی اسٹیڈیم میں آئی سی سی کی ٹیم کو ورلڈ الیون کے سیکیورٹی پلان پر بریفنگ دی۔دوسری جانب 9سے 16ستمبر تک قذافی اسٹیڈیم کمپلیکس میں کاروباری مراکز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔علاوہ ازیں سی سی پی او لاہور امین وینس کی صدارت میں ورلڈ الیون میچز کی سکیورٹی سے متعلق اجلاس ہوا جس میں آئی سی سی کے سکیورٹی ممبران اور فیکا کے نمائندوں نے بھی شرکت کی جبکہ اجلاس میں تین ٹی ٹونٹی میچز کے لیے سکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain