ڈھاکہ (ویب ڈیسک) انسانی خدمت کا جذبہ دولت یا حیثیت کی بناءپر پروان نہیں چڑھتا بلکہ یہ ایک خداداد خاصیت ہوتی ہے جو کہ چند افراد کو عطا کی جاتی ہے، میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر ظلم و ستم کا بازار گرم ہوا تو وہ لوگ خلیج بنگال کے پانیوں میں گمنام منزلوں کی جانب چل پڑے، لٹے پٹے قافلے بنگلہ دیش کی سرحد پر پہنچے تو انہیں واپس بھیج دیاگیا، جس کے بعد سینکڑوں روہنگیا خلیج بنگال میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ، مگر ایسے حالات میں بنگلہ دیش کا ایک غریب کسان ان کی مدد کو پہنچ گیا ، غیر ملکی صحافیوں نے ” مقامی ہیرو“ کے نام سے ایک بنگلہ دیشی کسان کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ یہ شخص گھر کا سارا سامان لیکر دریاے ناف پر لٹے پٹے روہنگیا مسلمانوں کے قافلے کی مدد کو پہنچ گیا ہے ، اس کسان نے اپنے کندھوں پر سامان سے بھرے ہوئے تھیلے اٹھا رکھے ہیں جبکہ اس کے دونوں ہاتھوں میں بھی سامان دیکھا جاسکتا ہے ، یہی نہیں بلکہ اس کسان نے اپنی بنیان کے اندر بھی پانی کی بوتلیں اور کھانے کی اشیاءاٹھا رکھی ہیں، اس بنگلہ دیشی کسان نے ایثار کی لازوال داستان رقم کرکے عالمی دنیا اور خود اپنی حکومت کو شرمندہ کردیا ہے۔