تازہ تر ین

پاک فوج نے محدود وسائل کے باوجود بھارت کو کیسے شرمناک شکست دی،جنرل(ر)امجد،جنرل(ر) طلعت،میجر جنرل(ر)اعجاز اعوان اور ائیر مارشل شاہد لطیف کی لہُو گرما دینے والی گفتگو

اسلام آباد (سید انوار زیدی سے) 6 ستمبر کا دن کالنگ پوائینٹ ہے کم وسائل اور اپنے سے تین چار گنا بڑے ملک اور جدید اسلحہ سے لیس فوج کو شکست دینا اس بات کی دلیل ہے کہ پاک فوج دنیا کی بہترین فوج ہے۔ پاک فضائیہ کے شاہینوں نے بھارتی طیاروں کی وہ درگت بنائی کہ بھارتی پائلٹوں پر پاک فضائیہ کا خوف طاری ہو گیا۔ آج بھی دنیا اسکواڈرن لیڈر ایم ایم عالم ۔ سیسل چوہدری۔ سرفراز رفیقی اور امتیاز بھٹی کی فضائی مہارت کو تسلیم کرتی ہے اور پھر دوسری عالمگیر جنگ میں ٹینکوں کی سب سے بڑی جنگ کے بعد چونڈہ کے میدان کو سب سے بڑی زمینی جنگ میں پاک فوج کے جری جوانوں نے بھارت کے 500 ٹینکوں کا قبرستان بنا دیا یہ باتیں لیفٹیننٹ جنرل(ر) امجد شعیب، لیفٹیننٹ جنرل(ر) طلعت محمود،میجر جنرل (ر) اعجاز اعوان اور ایئر مارشل (ر) شاہد لطیف نے خبریں سے ٹیلیفیونک بات چیت کرتے ہوئے کہیں ۔ جنرل طلعت نے کہا کہ جس انداز سے بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا اور جس طرح محدود وسائل سے پاک فوج نے بھارتی فوج کو شرمناک شکست سے دو چار کیا ہمیں جنگ ستمبر سے آج سبق لینا ہو گا ہماری سیاسی و عسکری قیادت میں ہم آہنگی ضروری ہے سیاسی جماعتوں میں اختلافات ہوتے ہیں لیکن انہیں اس مقام تک نہ پہچایا جائے کہ ملک کمزور نظر آئے پاکستان اس وقت بھی حالت جنگ میں ہے لیکن یہ جنگ دہشت گردی کے خلاف ہے اور اس میں بھی پاک فوج نے دہشت گردوں کے خاتمہ میں بےمثال کامیابی حاصل کی ہے۔ میجر جنرل اعجازاعوان نے کہا کہ فوج اور عوام ایک پلیٹ فارم پر ہوں تو فوج ملک کو درپیش خطرات کا پوری طرح مقابلہ کر سکتی ہے جنگ ستمبراسکی زندہ مثال ہے جب ساری قوم فوج کی پشت پر موجود تھی اور بھارت کو اس بات کا ادراک و احساس ہو گیا کہ پاکستان ترنوالہ نہیں ہے۔آج کے دن ہمیں اپنی خامیوں اور کوتاہیوں کا جائزہ لینا ہوگا دنیا نے دہشت گردی کا مقابلہ ایسے نہیں کیا جیسا پاک فوج نے کیا چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی اس مرتبہ سرحدوں پر متعین پاک فوج کے افسران اور جوانوں کے ساتھ منائی جس سے فوج کا مورال اور بلند ہوا۔عسکری و سیاسی امور کے معروف تجزیہ نگار جنرل امجد شعیب نے کہا کہ بھارت نے جب رات کے اندھیر ے میں لاہور پر حملہ کیا تو ہماری فوج نے تعداد میں انتہائی کم ہونے کے باوجود ہ صرف دشمن کا حملہ پسپانہیں کیا بلکہ چھمب جوڑیا ں سیکٹر میں بھارتی فوج کی وہ درگت بنائی کہ وہ اپنا اسلحہ اور سازوسامان چھوڑ کر فرار ہوگئے انہوں نے کہا کہ بھارت نے کئی محاذوں پر حملہ کیا لیکن کھیم کرن سیکٹر میں پاک فوج نے دشمن کو پیچھے دھکیل کر کھیم کرن ریلوے سٹیشن پر قبضہ کر کے بھارتی فوج کی سپلائی لائن کاٹ دی ۔ اسی طرح دشمن سیالکوٹ کی دفاعی لائن کاٹ کر جی ٹی روڈ پر قبضہ کے لیے 500سے زائد ٹینکوں کو سامنے لے آیا چونڈہ کے میدان میں دنیا کی دوسری بڑی ٹینکوں کی جنگ تھی لیکن پاک فوج نے چونڈہ کے میدان کو بھارتی فوج کے ٹینکوں کا قبرستان بنا دیا بھارت کو یقین نہیں آرہا تھا کہ چونڈہ میں اس کا مقابلہ ایک نامکمل آرمڈ بریگیڈ نے کیا تھا ۔ ایئرمارشل (ر) شاہد لطیف نے کہا کہ جنگ ستمبر میں پاک فضائیہ کی جنگی مہارت کو پوری دنیا نے سراہا بھارت نے بیک وقت کئی محاذکھول دیئے تھے وقت محدود تھا بھارت کے حملے کے وقت پاک فوج اپنے مورچوں میں نہ تھی اس لیے فضائیہ فوری حرکت میں آئی اور دشمن کے اتنے بڑے اور اچانک حملہ کو اپنی پیشہ ورانہ مہارت سے ناکام بنادیا بھارت کو اپنے ٹینکوں پر بڑا تکبر تھا لیکن پاک فضائیہ کے شاہینوں نے نہ صرف ان ٹینکوں کو تباہ وبرباد کردیا بلکہ پٹھان کوٹ۔ہلواڑہ کے ائیر بیس بھی تباہ کر دیئے انہوں نے کہا کہ بھارتی فضائیہ پر پاک فضائیہ کا اس وقت خوف طاری ہوگیا جب سرگودھا پر فضائی حملہ کے دورا ن پاک فضائیہ کے ایم ایم عالم نے ایک منٹ سے کم وقت میں بھارت کے پانچ جدید لڑاکا طیارو ں کو مار گرایابھارتی پائلٹ اتنے خوف زدہ تھے کہ وہ ائیر بیس کی بجائے جنگل میں بم گرا کر بھاگ جاتے تھے آج دنیا ایم ایم عالم ۔ سیسل چوہدری۔امتیاز بھٹی اور سرفراز رفیقی جیسے پاکستانی پائلٹوں کی جنگی مہارت اور بہادری کی تعریف کرتی ہے پاک فضائیہ نے پاک بحریہ کو بھی کور دیتے ہوے بھارت کے بڑے نیول بیس دوارکا کو تباہ کیا بھارتی اخبارات نے بھی اس بات کو تسلیم کیا کہ عددی برتری کے باوجود بھارتی فضائیہ پاک فضائیہ سے ہار گئی اور سخت خوف زدہ ہو گئی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain