مظفر گڑھ،شاہ جمال،سلطان کالونی، پیر جہانیاں، پٹھان ہوٹل( نمائندہ خصوصی، نمائندہ خبریں) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور موبائل کمپنیوں کے انعامی سکیم کے نام پرفراڈ کے بعد مظفرگڑھ میں اے ٹی ایم کارڈ کے بارے میں معلومات لیکر بینک اکاو¿نٹ ہیک کرکے فراڈ کرنے کا بھی انکشاف، انڈیا اور سعودی عرب سمیت کئی ممالک میں مظفرگڑھ میں قائم نیٹ ورک سے بڑے پیمانے پر فراڈ نیٹ چلنے لگا، تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ کے علاقے سلطان کالونی اور دین پور میں اوڈھ برادری سے تعلق رکھنے والے درجنوں نوجوانوں نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور موبائل کمپنیوں کی انعامی سکیم میں انعام نکلنے کے نام پر سادہ لوح افراد کے موبائل پر میسج اور کال کرکے فراڈ کرنے کا دھندہ شروع کیا ہوا ہے جس کے بارے میں پولیس کو بھی تمام معلومات ہونے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی جاتی اور روزانہ درجنوں افراد انٹرنیشنل فراڈگینگ کا شکار ہوجاتے ہیں۔ جبکہ دین پور میں لال بیگی نیٹ ورک عرصہ دراز سے سعودی عرب، دبئی اور انڈیا میں اپنے کارندے پھیلاکر اپنا انٹرنیشنل فراڈ نیٹ ورک پھیلائے ہوئے ہے جس کے مرکزی دفتر دین پور میں قائم ہونے کے باوجود پولیس نے آج تک کوئی کارروائی نہ کی اور اس نیٹ ورک کا سرغنہ ہمیشہ ہر آنیوالے دو تھانوں کے ایس ایچ اوز کو اپنی خدمات پیش کرکے اپنے غیر قانونی دھندے کو تحفظ فراہم کرتا ہے اور اب ایک اور مظفرگڑھ میں اے ٹی ایم کارڈ ہیک کرکے بینک اکاو¿نٹ سے رقم نکالنے کے بڑے نیٹ ورک کا بھی انکشاف ہوا ہے جو اپنے آپ کو بینک کا نمائندہ ظاہر کرکے شہری کو فون کرتا ہے اور اس سے بینک اکاو¿نٹ کی تصدیق کے لیے شناختی کارڈ نمبر، اے ٹی ایم کارڈ نمبر اور تاریخ پیدائش کے علاوہ اکاو¿نٹ میں موجود رقم کے بارے میں پوچھتا ہے۔ ذرائع کے مطابق جس موبائل نمبر سے شہریوں کو کال کی جاتی ہے وہ موبائل نمبر بھی منظر عام آچکا ہے جو 03077487210 ہے اور اس کے بارے میں پولیس حکام کو بھی آگاہ کیا گیا ہے۔ مظفرگڑھ کے مختلف علاقوں میں فراڈ گینگ منظم طریقے سے دھندہ کرنے میں مصروف عمل ہے جس کی وجہ ہزاروں افراد متاثر ہوچکے ہیں۔