تازہ تر ین

تر ک صدر کی اہلیہ نے سب خواتین کو پیچھے چھوڑ دیا،روہنگیا میں کیا کر نے جا رہی ہیں،جان کر آپ بھی فخر محسوس کر ینگے

انقرہ (ویب ڈیسک) تر ک خاتون اول اور صدر رجب طیب اردگان کی اہلیہ امینہ اردگان میانمار کی فوج کے قتل عام سے فرار ہونے والے روہینگیا مسلمانوں کے کیمپوں کے دورے کے لئے ا?ج بنگلہ دیش روانہ ہو رہی ہیں۔دورے کے دوران وہ روہنگیا مسلمانوں سے ملیں گی جبکہ اپنے ہمرا ہ امدادی سامان لے جائیں گی ،ایک ہزار ٹن کے امدادی سامان میں لباس، خوراک اور فوری ضروریات کی اشیائ شامل ہیںجو ایک لاکھ کنبوں کی ضروریات کو پورا کرے گی۔ترک وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیر خارجہ میولود چاوش اولو میانمار کے صوبہ رخائن کے شمال میں درپیش تشدد کے واقعات کی وجہ سے بنگلہ دیش میں پناہ لینے والے تقریباً ایک لاکھ 20 ہزار روہینگیا مہاجرین اور اس سے قبل بنگلہ دیش میں پناہ لینے والے روہینگیا مہاجرین کی صورتحال کا جائزہ لینے اور اس معاملے میں ترکی کی طرف سے کی جانے والی امداد کا تعین کرنے کے لئے بنگلہ دیش کا دو روز ہ دورہ کریں گے۔وزیر خارجہ کے ہمراہ ترک خاتون اول امینہ اردگان ، اورر ترکی کی تعاون و ترقیاتی ایجنسی TIKA کے سربراہ سردار چام بھی ہوں گے۔ خاتون اول اور ترک وزیر خارجہ بنگلہ دیشی دارالحکومت ڈھاکہ میں بنگلہ دیشی حکام اور بین الاقوامی امدادی تنظیموں کے نمائندوں کے ساتھ ملاقات کریں گے۔ترک خاتون اول میانمار کی سرحد پر واقع بنگلہ دیش کے شہر ‘کوکس’ بازار کا دورہ کر کے مہاجرین کی صورتحال کا جائزہ لیں گے اور امدادی سامان پہنچائیں گے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain