تازہ تر ین

ابھی سوچنے دیں, عائشہ گلالئی نے وقت مانگ لیا, لیکن کس سے؟دیکھئے خبر

اسلام آباد ( آن لائن ) پارٹی پالیسی سے انحراف پر عائشہ گلالئی کی اسمبلی رکنیت ختم کرنے کے معاملے پر عائشہ گلہ لئی نے نے وکیل کی خدمات لینے کیلئے الیکشن کمیشن سے وقت مانگ لیا ، سماعت 19 ستمبر تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔الیکشن کمیشن دفاتر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ گلا لئی نے تحریک انصاف چھوڑنے کی تردید کرتے ہوئے کہا تحریک انصاف نہ میں نے چھوڑی ہے اور نہ چھوڑوں گی، انہوں نے کہا پی ٹی آئی کو عمران خان نے نہیں بنایا، کسی کو حق نہیں کہ ہمیں پارٹی سے نکالے۔عائشہ گلالئی نے عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا عمران نیازی کی بدکاری اور جھوٹ کی سیاست اب نہیں چلے گی، انہیں ڈینگی کے مریضوں سے کوئی ہمدردی نہیں تھی۔ انہوں نے کہا عمران خان کے جلسوں کے سٹیج پر کرپٹ اور وڈیرے بیٹھے ہوتے ہیں، 70 سال کا بوڑھا نوجوانوں کا نعرہ لگاتا ہے۔ عائشہ گلالئی نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کے ایم این ایز، ایم پی ایز اور ورکرز عمران خان سے ناراض ہیں اور وہ سب میرے ساتھ ہیں۔ انہوں نے تحریک انصاف کے کارکنوں سے کہا کہ وہ اے این 120 میں عمران خان کے جلسے میں شرکت نہ کریں عائشہ گلا لئی کا کہنا تھا کہ معزز جج صاحبان کے سامنے اپنا موقف پیش کیا ہے، تحریک انصاف کے وکلا نے غلط بیانی کی، تحریک انصاف کے وکیل عادت کے مطابق جھوٹ بول رہے ہیں، شوکازنوٹس کا جواب وقت پردیا تھا پی ٹی آئی والے کہتے تھے کہ ہم کرپشن کا خاتمہ اور ٹیکس کے پیسے ضائع نہیں کریں گے، اس کا وزیراعلیٰ ایک کروڑ 85 لاکھ کا سوئمنگ پول بنا رہا ہے اوردوسری طرف عمران کو ڈینگی مریضوں کی کوئی پرواہ نہیں وہ سیروتفریح کرتے رہے۔ اس سے قبل الیکشن کمیشن میں عائشہ گلالئی کے خلاف ریفرنس کی سماعت ہوئی، جس میں عائشہ گلالئی نے وکیل کی خدمات لینے کے لئے کمیشن سے وقت مانگ لیا۔ سماعت کے دوران چیف الیکشن کمشنر نے عائشہ گلالئی سے سوال کیا کہ کیا آپ کوپارٹی کی جانب سے شوکازنوٹس موصول ہوا، جس پر عائشہ گلالئی نے جواب دیا کہ مجھے پارٹی کی جانب سے شوکاز نوٹس موصول ہوا ہے، میں اداروں کا احترام کرتی ہوں۔چیف الیکشن کمشنرنے کہا کہ ہمیں مقررہ مدت میں ریفرنس کی سماعت مکمل کرنی ہے۔ الیکشن کمیشن نے عائشہ گلالئی کوآئندہ سماعت پر تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے عائشہ گلالئی کے خلاف ریفرنس کی سماعت 19 ستمبرتک ملتوی کردی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain