اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ برمی مسلمانوں کے قتل عام پر اقوام متحدہ کی غیر فعالیت شرمناک ہے۔ چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے روہنگیا مسلمانوں کی حالت زاراوراقوام متحدہ کے کردار پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی جاری ہے اور اقوام عالم خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔
