منڈی شاہ جیونہ (نمائندہ خبریں) سکول ٹیچر نے معصوم طالبہ کے سر میں ڈنڈا مار کر موت کی کشمکش میں ڈال دیا اور آنکھوں کی بینائی سے بھی محروم کر دیا والدین کا وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ ۔تفصیل کے مطابق شاہ جیونہ سٹی ماڈل سکول میں زیر تعلیم چھ سالہ مصباح معصوم طالبہ پر چھٹیوں سے چند دن قبل بے رحم اور قصائی نما سکول ٹیچر (ن)نے بطور سزا معصوم طالبہ کو سر میں ڈنڈا مارا اور زخمی کر دیا جس سے لہو لہان بے ہوش معصوم بچی کو نزدیکی ہسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹر نے بچی کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو جھنگ ریفر کر دیا بچی کی حالت مزید تشویشناک ہو گئی جہاں سے بچی کو چلڈرن ہسپتال لاہور ریفر کر دیا گیا چلڈرن ہسپتال کے ڈاکٹروں نے بچی کے والدین کو بتایا کہ سر میں چوٹ لگنے سے بچی کے سر میں خون اکٹھا ہوا اور یہ خون رسولی کی شکل اختیار کر گیا ہے ڈاکٹروں نے معصوم بچی کے سر میں ہونےو الی رسولی کا اپریشن تو کر دیا مگر بچی بے ہوشی کی حالت میں موت کی کشمکش میں ہے جو اب بھی چلڈرن ہسپتال میں زیر علاج ہے بچی کے والدین نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
