لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم اور ورلڈ الیون کے درمیان پہلا میچ کل (بروز منگل) ہونے جا رہا ہے اور ایسے میں سب کی نظریں دنیا بھر میں پاکستان کرکٹ کو زندہ رکھنے والے ان کرکٹ لیجنڈز پر بھی لگی ہے جنہیں پی سی بی نے یہ میچ دیکھنے کی دعوت دے رکھی ہے۔
پاکستان کو ورلڈکپ جتوانے والے عمران خان کو بھی پی سی بی کی جانب سے میچ دیکھنے کیلئے قذافی سٹیڈیم آنے کی دعوت دی گئی ہے مگر ان کے مداحوں کیلئے افسوسناک خبر یہ ہے کہ وہ قذافی سٹیڈیم میں غیر ملکی اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے موجودہ ستاروں کو تو ایکشن میں دیکھ سکیں گے مگر عمران خان کو سٹیڈیم میں دیکھنے کی خواہش ادھوری رہ جائے گی۔
ذرائع کے مطابق عمران خان پاکستان میں موجود نہیں ہیں کیونکہ وہ پانچ سے سات روزہ دورے پر لندن روانہ ہو چکے ہیں جس کے باعث قذافی سٹیڈیم میں آنے والے افراد انہیں نہیں دیکھ سکیں گے۔ یہ تفصیلات منظرعام پر آنے کے بعد سے کرکٹ شائقین بالخصوص عمران خان کے مداح کافی افسردہ دکھائی دے رہے ہیں۔
