اسلام آباد(آن لائن) قومی اسمبلی کے اجلاس میں کورم پورا نہ ہونے پر اپوزیشن لیڈر سید خورشےد شاہ نے اجلاس کی کارروائی نہ چلنے کی دھمکی دیدی،جب تک کورم پورا نہیں اجلاس نہیں چلنے دیں گے،حکومت کو اجلاس کے حوالے سے سنجیدہ ہونا چاہئے یہ وقت کی ضرورت ہے۔اپوزیشن لیڈر سید خورشےد شاہ نے کہا کہ آپ ہا¶س کیوں بلاتے ہیں جب آپ کے وزراءاور ممبران ہی نہیں آتے،اجلاس کو غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دینا چاہئے،اجلاس10:45بجے شروع ہوا اور اجلاس میں کوئی بھی وزیر نہیں آیا،یہاں سے بل کمیٹیوں میں جاتے ہیں لیکن اس پر کوئی قانون سازی نہیں ہوتی حکومتی اراکین کے بغیر قانون سازی نہیں چاہتے،جب فنڈز دئےے جاتے ہیں تو اپوزیشن کو نظرانداز کردیا جاتا ہے کیا یہ پیسہ حکمران جماعت کا ہے،یہ پیسہ عوام کا ہے اور عوام پر ہی خرچ ہونا چاہئے،جب تک کورم پورا نہیں ہوتا اس وقت تک ایوان کی کارروائی نہیں چلنے دیں گے،میاں نوازشریف کو اسمبلی آنے کا چار سال تک کہتے رہے اور آخر وہ گھر چلے گئے،سینیٹ میں چیئرمین سینیٹ آنکھیں دکھاتے ہیں وہاں تمام وزراءہاتھ باندھے بیٹھے ہوتے ہیں اور قومی اسمبلی اجلاس کو کوئی بھی وزیر سنجیدہ ہی نہیں لے رہا۔