لندن (اے پی پی) سابق سری لنکن اور سرے بلے باز کمار سنگاکارا نے انگلش کاﺅنٹی کرکٹ چیمپئن شپ میں 12 اننگز میں ساتویں سنچری جڑ دی۔ انہوں نے یارکشائر کے خلاف جاری میچ کے دوسرے روز عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری سکور کر کے اپنی ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کیا۔سنگاکارا نے رواں سیزن کے اختتام پر فرسٹ کلاس کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر رکھا ہے، سنگاکارا کے 20 سالہ کیریئر میں رواں سیزن ان کیلئے اب تک سب سے بہترین رہا ہے جس میں انہوں نے کاﺅنٹی چیمپئن شپ کی بارہ اننگز میں سات سنچریاں بنائیں۔
