لاہور(خصوصی رپورٹ)محکمہ داخلہ پنجاب نے محرم الحرام میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر صوبہ بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ کے احکامات جاری کر دئیے ہیں،8 سے 10 محرم تک صوبے کے تمام شہروں میں دفعہ 144 نافذ ہوگی۔جبکہ صوبہ بھر میں 8 تا 10محرم تک ڈبل سواری پر پابندی لگا دی گئی ہے ، محکمہ داخلہ پنجاب نے تمام ضلعی افسران کو مراسلہ جاری کر دیا۔ دوسری جانب حکومت سندھ نے بھی 8 سے 10 محرم تک صوبے بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی ہے ، محکمہ داخلہ سندھ نے محرم الحرام کے دوران اسلحہ لے کر چلنے اور اسکی نمائش پر بھی پابندی عائد کر دی، سادہ لباس میں سکیورٹی گارڈ کو بھی اسلحہ لے کر چلنے کی اجازت نہیں ہو گی۔
ڈبل سواری پابندی
