تازہ تر ین

پاکستان میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں اچانک اضافہ ،لوگ مرض کیوں چھپاتے ہیں ؟دیکھئے خبر

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) قومی اسمبلی کو وزارت صحت و قومی خدمات کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ملک میں اس وقت مجموعی طور پر ایڈز کے رجسٹرڈ کیسز کی تعداد 8074 ہے تاہم بہت سے ایسے مریض ہیں جو علاج تو کرانا چاہتے ہیں مگر رجسٹریشن سے گریزاں ہیں۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ثریا جتوئی کے سوال کے جواب میں وزیر برائےخدمات سائرہ افضل تارڑ نے بتایا کہ 30 جون 2017ءکے دوران ملک میں ایڈز کے رپورٹ کردہ کیسز کی کل تعداد 8074 ہے جن میں سے وفاق میں 503 ‘ پنجاب میں 3878‘ سندھ میں 2521‘ کے پی کے میں 881 ‘ بلوچستان میں 291 کیسز رجسٹرڈ کئے گئے۔ سائرہ افضل تارڑ کا کہنا تھا کہ ایڈز کے مریض اپنا مرض چھپاتے ہیں۔ ایک بڑی تعداد علاج کرا رہی ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ انہیں رجسٹرڈ نہ کیا جائے۔ حکومت اور این جی اوز اس مرض کے حوالے سے لوگوں میں شعور اجاگر کرنے کے لئے کوششیں کر رہے ہیں۔ ڈینگی کے حوالے سے حامد الحق کے سوال کے جواب میں سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ پنجاب میں اس مرض پر قابو پانے کے لئے صوبائی حکومت نے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جس کے اچھے نتائج سب کے سامنے ہیں۔ ہم نے صوبہ کے پی کے حکومت کو بھی پیشکش کی تھی کہ اگر وہ ہماری مدد نہیں لینا چاہتے تو ہم زبردستی نہیں کر سکتے۔ اس موقع پر سپیکر نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ یہ ایک سنجیدہ مسئلہ ہے اس کو سنجیدگی سے لینا چاہیے۔ اس پر سیاست نہیں کرنی چاہیے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain