تازہ تر ین

دوسری پارٹی میں جانیوالے ”لوٹوں “بارے خاص خبر

کبیروالا (خصوصی رپورٹ) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ مائنس ون فارمولا اسٹیبلمنٹ کی پیداوار ہے‘ کسی کو مائنس کرنے کا اختیار صرف عوام کے پاس ہے۔ بلاول کی قیادت میں پیپلزپارٹی اپنا پرانا مقام جلد حاصل کر لے گی۔ آنے والی ”معلق“ پارلیمنٹ ہو گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وقت آنے پر ”لوٹے“ پیپلزپارٹی میں ہی لوٹیں گے۔ 2018ءکا الیکشن پیپلزپارٹی ہی جیتے گی۔ الیکشن میں کوئی بھی قومی جماعت واضح اکثریت کے ساتھ کامیاب ہوتی نظر نہیں آ رہی۔ پیپلزپارٹی مخلوط حکومت بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے اپنے دور حکومت میں جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کیلئے اپنا کردارادا کردیا تھا‘ حکمرانوں نے اسے سردخانے میں ڈال دیا۔ انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف کے بارے میں فیصلہ عدلیہ نے دیا وہ کون سے ”قصور“ کی بات کرتے ہیں۔ اس موقع پر قاسم رضا‘ اعجاز یوسف زئی‘ شیخ اصغر علی سمیت دیگر پارٹی عہدیدار اور کارکن بھی موجود تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain