تازہ تر ین

بھارت کی نئی سازش, جاپان بھی پاکستان کیخلاف بولی بولنے لگا

نئی دہلی (آئی این پی) بھارت اور جاپان نے پاکستان سے ممبئی اور پٹھان کوٹ حملوں کے ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ جبکہ دہشتگردی ے خلاف جنگ میں تعاون جاری رکھنے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ جمعرات کو بھارتی اخبار ”ٹائمز آف انڈیا “ کے مطابق جاپانی وزیراعظم کے 2روزہ دورہ بھارت کے اختتام پر جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی اورجاپانی وزیر اعظم شینزو آبے نے القاعدہ، لشکرطیبہ اور جیش محمد سمیت دیگر دہشتگرد گروپوں کے خلاف تعاون کو مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے اور دونوں رہنماﺅں نے اسلام آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ممبئی اور پٹھان کوٹ سمیت دیگر کاروائیوں میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لائے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور انکے جاپانی ہم منصب شینزو آبے نے جاپان بھارت سالانہ مشاورتی اجلاس میں القاعدہ، لشکرطیبہ اور جیش محمد سمیت دیگر دہشتگرد گروپوں کے خلاف تعاون کو مضبوط کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ دونوں نے دہشتگردی اور انتہاپسندی کی بڑھتی ہوئی لعنت کی مذمت کی۔ اس سے قبل بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے جاپانی وزیر اعظم شینزو آبے نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں خطے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ بعد ازاں جاپانی وزیر اعظم شینزو آبے اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے گجرات کے شہر احمد آباد میں 508کلومیٹر طویل ممبئی احمد آباد ملک کی پہلی تیز رفتار بلِٹ ٹرین کے منصوبے کا افتتاح کیا۔ گجرات کو ممبئی سے ملانے والا17 بلین ڈالر کا یہ منصوبہ سن 2023 میں پایہ تکمیل تک پہنچے گا۔ جاپان نے اس منصوبے میں80 فیصد کی سرمایہ کاری کی ہے۔ دونوںممالک نے اسٹریٹجک، مالی اور ترقیاتی تعاون کے 15معاہدوں پر بھی دستخط کیے ۔بھارتی اور جاپانی وزیراعظم کے درمیانمذاکرات کے بعد پریس بریفنگ کے دوران سیکرٹری خارجہ ایس جے شنکر نے بتایاکہ مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات، دہشتگردی کا مسئلہ زیر غور آیا اور دونوں جانب سے القاعدہ ،لشکرطیبہ جیش محمد اور دیگر دہشتگرد گروپوں کے خطرات سے نمٹنے کیلئے تعاون پر اتفاق کیا گیا۔ مذاکرات میں شمالی کوریا کے مسئلے پر بھی بات چیت کی گئی۔ ایس جے شنکر کا کہنا تھا کہ بھار ت اور جاپان نے دونوں ممالک کی افواج، زمینی خود دفاعی فورسز، ائیرفورس اور جاپان کی ایئر ڈیفنس فورسز کے درمیان تعاون اور تبادلے پر اتفاق کیا ہے۔ جاپان شمال مشرقی پالیسی کے بنادی ڈھانچے میں مزید مدد فراہم کرے گا۔ جاپان نے چین کے ون روڈ ون بیلٹ منصوبے پر بھی بھارتی خدشات کو بھی سنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے دفاع اور اقتصادی شعبے میں تعاون مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز گجرات آمد پر وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے جاپانی ہم منصب کا شاندار استقبال کیا تھا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain