تازہ تر ین

اقوام متحدہ کا میانمار حکومت سے روہنگیا مسلمانوں بارے اہم اقدام کا مطالبہ

نیویارک (محسن ظہیر سے ) اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے او آئی سی رابطہ کروپ کے دیگر سفیروں کے ساتھ ملکر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گیتریزسے ملاقات کی ۔ان عالمی سفارتکاروں نے ملکر سیکرٹری جنرل کومیانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سمیت پاکستان اور اسلامی دنیا میں پائی جانیوالی تشویش کے بارے میں آگاہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری کو انسانیت سوز مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوںکا بلا تاخیر نوٹس لینا چاہئیے ۔دریں اثناءاقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گیتریز نے نیویارک میںپریس کانفرنس سے خطاب کے دوران میانمار حکومت کو کہا ہے کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کے خلاف فوجی کارروائیاں معطل کرے اور ان پر ہونے والے تشدد کو بھی بند کر دیا جائے۔ سیکرٹری جنرل نے مزید کہا کہ میانمار میں انسانی صورت حال تباہ کن ہے، دنیا بھر کے ممالک وہاں کے متاثرین کے لیے امداد فراہم کریں۔انھوں نے کہا کہ میانمار کی حکومت روہنگیا مسلمانوں کو شہریت دے یا کم از کم ایسی حیثیت دے کہ وہ اپنی زندگی اچھے طریقے سے گزار سکیں۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ 3 لاکھ 80 ہزار روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش میں پناہ لے چکے ہیں، دنیا بھر کے ممالک ان کی مدد کے لیے آگے بڑھیں۔انھوں نے کہا کہ وہ اس مسئلے پر میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی سے کئی مرتبہ بات کر چکے ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain