کراچی (خصوصی رپورٹ) ایک تازہ جائزے کے بعد انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان ان پانچ ممالک میں شامل ہے جو بڑے پیمانے شہروں اور صنعتوں کی نکاسی کا پانی زراعت میں استعمال کررہے ہیں۔ ان ممالک میں چین، ایران، بھارت اور میکسیکو شامل ہیں۔ اس مطالعے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پوری دنیا میں آلودہ پانی سے فصلوں کو سیراب کرنے کا رجحان عام ہے جو کم ازکم 60 ممالک میں جاری ہے اور یہ رجحان گزشتہ تخمینوں کے مقابلے میں بھی 50 فیصد زیادہ ہے۔ یہ تحقیق اینوائرونمینٹل ریسرچ لیٹرز نامی ریسرچ جرنل میں شائع ہوئی ہے۔انہوں نے آلودہ اور ٹیوب ویل کے پانی سے اگائی گئی فصلوں کا جائزہ لیا جن میں پیاز، بینگن، پالک، پودینہ، گاجر، مولی، ٹماٹر اور گندم وغیرہ شامل تھے۔
