تازہ تر ین

مکہ مکر مہ ہماری رینج میں ،کسی بھی وقت حملہ کر سکتے ہیں،حو ثی باغیوں کی دھمکی سے سعودی حکمران بو کھلا گئے

صنعائ(ویب ڈیسک) سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک یمن میں حوثی باغیوں کیلئے برسرپیکار ہیں لیکن اب باغیوں نے اعلان کردیا ہے کہ ان کے پاس ایسی جدید میزائل ٹیکنالوجی ہے جس کے ذریعے وہ شمال میں سعودی دارالحکومت ریاض اور جنوب میں مکہ مکرمہ تک مار کرسکتے ہیں۔
یمن میں حوثی باغیوں کے سربراہ عبدالمالک الحوثی نے اپنے زیرِ قبضہ ٹی وی چینل المسیرہ پر خطاب میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو براہِ راست دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات اب حوثی میزائلوں کی زد پر ہے جبکہ وہ بحیرہ احمر میں سعودی عرب کے تیل بردار بحری جہازوں (ٹینکرز) کو نشانہ بنائیں گے۔اپنے خطاب میں عبدالمالک الحوثی کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والی کمپنیاں یا وہ ادارے جنہوں نے وہاں سرمایہ لگایا ہوا ہے، وہ اب خود کو محفوظ نہ سمجھیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسی خطاب میں انہوں نے خبردار کیا کہ حوثی باغیوں کے قبضے میں یمنی بندرگاہ حدیدہ پر قبضے کی کوشش نہ کی جائے ورنہ اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain