ممبئی (شوبز ڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ کنگنا رناوت نے عامر خان کے ساتھ کسی بھی فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق ”اپنے دم پر“ بالی ووڈ میں جگہ بنانے والی کنگنا رناوت کسی کو بھی خاطر میں نہیں لاتیں ،اس سے قبل انہوں نے سلمان خان اور شارخ خان کے ساتھ کسی فلم میں کام سے انکار کر کے سب کو حیران کر دیا تھا تو اب انہوں نے بھارتی فلم انڈسٹری میں ”مسٹر پرفیکشنسٹ “ کہلانے والے عامر خان کی نئی فلم ”ٹھگ آف ہندوستان “ میں کام سے انکار کر دیا ہے۔اس فلم میں عامر خان کے ساتھ امیتابھ بچن ،کترینہ کیف اورفاطمہ ثنا شیخ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ واضح رہے کہ کنگنا رناوت اس سے قبل سلمان خان کی” سلطان“ اور ” بجرنگی بھائی جان“ جیسی فلموں کو بھی ٹھکرا چکی ہیں جبکہ آنند ایل رائے کی شاہ رخ خان کے ساتھ بنائی جانے والی فلم میں بھی کام کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ عامر خان اپنے آنے والی فلم ’ٹھگ آف ہندوستان‘ میں ایک حیران کن روپ میں نظر آئیں گے۔عامر خان کی ’ٹھگ آف ہندوستان‘ وہ پہلی فلم ہوگی، جس میں وہ بولی وڈ ’بگ بی‘امیتابھ بچن کے ساتھ ایکشن دکھاتے نظر آئیں گے۔اس فلم کی پہلے لیک ہونے والی تصاویر میں بھی عامر خان کا منفرد روپ دیکھ کر شائقین حیران رہ گئے تھے، تاہم اب عامر خان کی مزید تصاویر سامنےآئیں ہیں، جن میں حیران کن طور پر ان کا روپ منفرد ہے۔عامر خان فن اور بیئنگ بولی وڈ کے نام سے چلائے جانے والے انسٹاگرام اکاو¿نٹس پر عامر خان کی تصاویر شیئر کی گئیں، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔تصاویر میں عامر خان کو ایک نئے روپ میں دیکھا گیا پہلی نظر میں انہیں پہنچاننا مشکل ہے ،تاہم اگر بہت زیادہ غور کیا جائے گا تو راز عیاں ہوگا ،فلم کو 2018 میں دیوالی کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا#/h#
![](https://dailykhabrain.com.pk/wp-content/uploads/2017/02/kanganaranaut.jpg)