تازہ تر ین

ممتاز قادری کے نام پربننے والی نئی سیاسی جماعت کے امیدوار نے خطرے کی گھنٹی بجادی

لاہور (ویب ڈیسک) این اے 120 ضمنی انتخاب کے سرکاری نتائج کا اعلان ہوگیا ہے جس کے مطابق مسلم لیگ(ن) کی بیگم کلثوم نواز نے میدان مار لیا ہے۔ تحریک لبیک یارسول اللہ ? کے امیدوار اظہر حسین رضوی تیسرے نمبر پر رہے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق این اے 120 کے سرکاری نتائج کے مطابق تحریک لبیک یارسول اللہ کے حمایت یافتہ امیدوار شیخ اظہر حسین رضوی نے دوسری پارٹیوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی،کچھ عرصہ پہلے ہی تخلیق ہونے والی تحریک کے حمایت یافتہ امیدوار این اے 120 میں7 ہزار 130 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پررہے۔واضح رہے کہ تحریک لبیک یارسول اللہ غازی ممتاز قادری کی رہائی اور ان کی سزائے موت کے خلاف کافی سرگرم رہی ہے، انہوں نے پہلی بار الیکشن میں حصہ لیا اور اتنے زیادہ ووٹ حاصل کرکے مخالف سیاسی جماعتوں کواپنی موجودگی کا احساس دلا دیا ہے۔عوامی حلقوں کی جانب سے انہیں اتنے ووٹ حیران کن قرار دئیے جارہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain