لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ این اے 120 ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کی جیت میرے مو¿قف کی تائید ہے جب کہ پاکستان کے حالات عجیب رخ اختیار کر سکتے ہیں۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ این اے 120 میں عوام کی جانب سے بہت پذیرائی ملی جب کہ لاہور کا ضمنی الیکشن میرے مو¿قف کی تائید ہے اور جی ٹی روڈ پر جو باتیں کیں وہ میرا ا صولی مو¿قف ہے۔ انہوں نے کہا کہ این اے 120 سے لاپتہ کارکنوں سے متعلق وزیراعظم کو کہا ہے اور لاپتہ کارکنوں کی تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات سے متعلق سوال پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ مشاورت ہوتی رہتی ہے اور آئندہ بھی ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیگم کلثوم نواز کی تیسری سرجری بھی کامیابی سے ہوگئی ہے اور وہ صحت یاب ہو رہی ہیں۔ واضح رہے نواز شریف اپنی اہلیہ کی علالت کے باعث شاہد خاقان عباسی ا قوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے بعد لندن پہنچے جہاں ا نہوں نے نواز شریف سے ملاقات میں اہم معاملات پر مشاورت بھی کی۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسحاق ڈار چند روز میں استعفیٰ دے دیں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسحاق ڈار استعفی دینے کے بعد لندن میں قیام کریں گے۔ وزیرخزانہ کو سمن ہائی کمیشن کی جانب سے کل پہنچائے جائیں گے۔ سابق وزیر اعظم نے میڈیا نمائندوں سے مختصر بات کرتے ہوئے کہا کہ بعض فرقہ وارانہ سوچ کی حامل جماعتوں کے امیدواروں کی این اے 120 کے الیکشن میں شرکت ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے، سیاست میں یہ رجحان خطرناک ہو سکتا ہے۔ وطن واپسی اور نئے چیئرمین نیب کی تقرری سے متعلق سوالات کے جواب میں سابق وزیر اعظم بولے، ابھی اسے بارے میں کوئی بات نہیں ہوئی۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت پر لیگی قائدین نے لندن کا رخ کر لیا۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی جو امریکہ کے دورے پر تھے، گزشتہ رات لندن پہنچے۔ شہباز شریف بھی لندن پہنچ گئے۔ وزیر خارجہ خواجہ آصف، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، مریم نواز، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اور دیگر رہنماءپہلے ہی سے لندن میں موجود ہیں جہاں لیگی رہنماءسر جوڑ کر بیٹھے ہیں اور اہم فیصلے کر رہے ہیں۔ آج حسن نواز کے دفتر میں ہونے والی اہم بیٹھک میں عدالتی کیسز، پارٹی صدارت اور ملکی سیاسی صورتحال سے متعلق اہم فیصلے ہوئے۔تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کے لندن پہنچنے کے بعد اگلے چوبیس گھنٹے میں نون لیگ کے بڑوں کی ایک اور اہم بیٹھک متوقع ہے جس میں اہم فیصلوں کو حتمی شکل دی جائے گی۔ ذرائع نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار آئندہ چند روز میں وزیر اعظم کو اپنا استعفیٰ بھجوا دیں گے اور وطن واپس نہیں آئیں گے جبکہ میاں نواز شریف اگلے تین سے چار ماہ لندن ہی میں رہیں گے۔ دوسری جانب بیگم کلثوم نواز کے متعلق بھی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ وہ آئندہ چار سے چھ ماہ سفر نہیں کر سکیں گی جس کے باعث شاید این اے 120 کا الیکشن دوبارہ کرانا پڑے اور امکان ہے کہ یہ الیکشن شہباز شریف لڑیں گے اور پھر انہیں قومی اسمبلی سے وزیر اعظم منتخب کروایا جائے گا۔
