لندن( خصوصی رپورٹ) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صدارت میں گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے رہنماو¿ں کا جو اہم اجلاس ہوا اس میں نواز شریف اور اسحقٰ ڈار کی واپسی کے علاوہ پارٹی امور کے بارے میں بھی اہم فیصلے کئے گئے۔ ان فیصلوں کی ضرورت اس لئے پیش آئی کہ نواز شریف کے دوبارہ پارٹی سربراہ بننے کی راہ ہموار ہوگئی ہے اور پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کے دوبارہ انتخاب کی ضرورت نہیں، صدر پاکستان کی طرف سے قانون کی توثیق کے بعد وہ خود بخود دوبارہ پارٹی کے صدر بن جائینگے، اجلاس میں پارٹی کے تنظیمی امور پر غور ہوا اور بعض فیصلے بھی کئے گئے۔
