تازہ تر ین

نواز شریف کی رضا مندی سے سعد رفیق کی گرفتاری بارے چونکا دینے والی خبر

لاہور، اسلام آباد (خبرنگار، مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ الیکشن اصلاحات بل پر ووٹنگ ہوئی تو کئی حیران کن باتیں سامنے آئیں۔ پی ٹی آئی کے ایک ممبر جو وہاں موجود تھے ووٹنگ کے وقت غائب تھے۔ متحدہ کے میاں عتیق نے حکومت کو ووٹ دے دیا۔ نوازشریف کو روکا نہیں جا سکتا تھا کیونکہ دونوں ایوانوں میں ان کی اکثریت ہے۔ تاہم سینٹ جیسے ادارے میں پالیسی ٹریڈنگ ہوئی جو ایک دھبہ ہے۔ این اے 120 میں شکست کے ذمہ دار، گیلانی ودیگررہنما ہیں۔ پی پی امیدوار کا 1414 ووٹ لینا شرمناک ہے۔ نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومتی ارکان ایوان بالا میں بارگینگ کرتے نظر آئے۔ سعد رفیق نے اچھی سوداگری کی۔ عدالت نواز شریف کے ساتھ نرمی دکھا رہی ہے۔ نواز شریف بڑا دلچسپ کردار ادا کر رہے ہیں۔ حکومت بھی اپنی ہے اور اپوزیشن بھی خود بنے بیٹھے ہیں۔ نواز شریف تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ کچھ عرصہ کیلئے انہیں گرفتار کر لیا جائے۔ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کیس شریف برادران کا پیچھا نہیں چھوڑے گا۔ جسٹس نوقی کا نجفی کمیشن عدالت اس سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔ سنیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کی طرح سانحہ ماڈل ٹاﺅن پر عدالتی کمشن کی رپورٹ بھی حکمرانوں کے گلے کا طوق بنے گی، (ن) لیگ کی قیادت جس راہ پر چل رہی ہے اس کے نتائج انتہائی خطرناک ہوں گے۔ پیپلز پارٹی موجودہ حالات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور وقت آنے پر فیصلے کئے جائیں گے۔ ایک انٹرویو میں اعتزاز احسن نے کہا کہ سیاست اور حکومت میں ” تجربہ کاری“ کا ڈھنڈورا پیٹنے والے آج جن حالات سے دوچار ہیں وہ سب کے سامنے ہے۔ ملک کے انتظامی امور بری طرح متاثر ہو رہے ہیں لیکن وزراءکہیں اور مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمران جماعت کی طرف سے اداروں میں ٹکراﺅ کی صورتحال پیدا کی جارہی ہے جو کسی طرح بھی ملک کے لئے سود مند نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نیب کیسز میں عدالتوں کے سامنے پیش ہوئی اور سر خرو ہوئی جبکہ دوسروں کو عدالتوں کے احترام کا درس دینے والے موجودہ حکمران آج راہ فرار اختیار کئے ہوئے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ قوم نواز شریف سے سوال کرتی ہے اب اس سے زیادہ ملک کے حالات کیا خراب ہوں گے۔ صرف اپنے ذاتی مفادات کے لئے مایوسی کی فضاءپیدا کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح پانامہ لیکس نے حکمرانوںکا پیچھا نہیں چھوڑا اسی طرح سانحہ ماڈل ٹاﺅن پر عدالتی کمشن کی رپورٹ بھی ان کے گلے کا طوق بنے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain