تازہ تر ین

پاکستانی نثراد خلیجی طالبعلم نے وطن کا نام روشن کر دیا

بیروت(خصوصی رپورٹ)خلیجی ممالک میںموسم گرما کے دوران شدید گرمی سے مزدوروں کو بچانے کےلئے ٹورنٹو یونیورسٹی کے پاکستانی نژاد طالب علم نے ہالینڈ کی ایک کمپنی کے ساتھ مل کر خصوصی ٹھنڈالباس تیار کرلیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کےمطابق متحدہ عرب امارات سمیت مشرق وسطی کے دیگر حصوں میں موسم گرما کے دوران درجہ حرارت 45سے تجاوز کرجاتا ہےاور ساتھ ہی ہوا میں بدترین نمی سے ماحول مزید گرم ہوجاتا ہے، ایسی گرمی میں غیر ملکی مزدوروں کےلئے کام تقریبا ناقابل برداشت اور اکثر موت کا سبب بن جاتاہے تاہم 20سالہ آدم شیخ کی ٹیم نے ایک ایسا ٹھنڈا لباس تیار کرلیا ہے جو موسم گرما میںانسانی زندگیوں کی حفاظت کرسکتاہے۔ مذکورہ لباس کو ایک منٹ تک ٹھنڈے پانی میں رکھ کر اچھی طرح نچوڑ کر مزدور کو پہنایا جا سکتا ہے ، اس طرح مذکورہ لباس مزدور کے جسم پر اسپنج کی طرح کام کریگا اور گھنٹوں تک ٹھنڈک فراہم کرتا رہے گا، مذکورہ لباس20ڈالرز (تقریبا2ہزار100روپے) میں خریدا جاسکتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain