پہلی کمائی 75روپے، آج شو کی ایک قسط کا معاوضہ کروڑوں میں،سلمان خان کا حیرت انگیز انکشاف

ممبئی (ویب ڈیسک)بھارت کے مشہور ریلیٹی شو ”بگ باس“ کے ایک قسط کے 11 کروڑ روپے وصول کرنے والے سلمان خان نے فلم انڈسٹری میں اپنی پہلی تنخواہ 75 روپے وصول کی تھی۔
امریکی جریدے فوربز نے ایک رپورٹ میں بالی ووڈ کے سلطان کو رواں سال کا دوسرا سب سے زیادہ کمانے والا اداکار قرار دیا تھا اور گزشتہ روز ہی ایک اور رپورٹ میں سلمان خان کو ٹی وی کا مہنگا ترین میزبان قرار دیا گیا تاہم بہت کم لوگ اس بات سے واقف ہیں کہ مشہور ریئلٹی شو ’بگ باس 11‘ کے ایک قسط کے 11 کروڑ روپے وصول کرنے والے سلومیاں نے فلم انڈسٹری میں اپنی پہلی تنخواہ کتنی وصول کی تھی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹریو میں سلمان خان سے جب دنیا کا مہنگا ترین میزبان بننے سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے اس کے رد عمل میں فلم انڈسٹری میں اپنی پہلی تنخواہ سے متعلق بتاکر سب کو حیران کردیا۔
دبنگ خان کا کہنا تھا کہ میں ایک شو میں بیگ راو¿نڈ ڈانسر کا کردار ادا کیا تھا جس کے لیے مجھے 75 روپے ملے تھے، البتہ میں وہاں ایک دوست کا ڈانس دیکھنے کے لیے گئے تھا لیکن اس نے مجھے بھی اپنے ساتھ شامل کرلیا اور میں نے تفریح کے طور پر وہاں ڈانس کیا مگر مجھے اس کے پیسے بھی ملے۔
دبنگ خان نے کہا کہ اس کے بعد میں نے ایک سافٹ ڈرنگ کا اشتہار کیا جس کے لیے مجھے 750 روپے دیے گئے لیکن پھر ایک طویل مدت تک 1500 روپے ملا کرتے تھے البتہ میری پہلی فلم ’میں نے پیار کیا‘ کیلئے 31 ہزار روپے وصول کیے تاہم فلم کی کامیابی کے بعد مجھے مجموعی طور پر 75 ہزار روپے دیے گئے۔سلمان خان کا کہنا تھا کہ ویسے تو بھارت میں بہت اچھے ٹی وی شوز ہورہے ہیں لیکن وہ سمجھتے ہیں کہ وہ تمام ان کے مزاج کے نہیں اور نہ ہی وہ ’ بگ باس‘ کے علاوہ کوئی اور شو کرسکتے ہیں کیوں کہ یہ ایک بہترین شو ہے اور اس میں انہیں مزہ آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ایسے پروگرام چاہیئیں جس سے عوام جڑی ہوئی ہو، یہاں تک کہ ریئلٹی شو ’دس کا دم‘ بھی میرے لیے اچھا تجربہ رہا۔

یاسر شاہ تیزترین 150 ٹیسٹ وکٹیں لینےوالے اسپنربن گئے

ابوظہبی:  یاسر شاہ کم ترین میچز میں 150 ٹیسٹ وکٹیں حاصل کرنے والے تیز ترین اسپنر بن گئے۔یاسرشاہ نے یہ سنگ میل اپنے27 ویں میچ میں ابوظہبی میں سری لنکا کے خلاف مقابلے میں انجام دیا۔ اس سے قبل آسٹریلوی لیگ اسپنر کلیری گریمٹ نے 28 میچز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔پاکستان کے سعید اجمل، جنوبی افریقہ کے ہیو ٹیفیلڈ اور بھارت کے روی چندرن ایشون نے 29 میچز کھیل کر اتنی وکٹیں حاصل کیں۔ یاسر شاہ نے پاکستان کی جانب سے وقار یونس کا ریکارڈ برابر کر دیا ہے، انہوں نے بھی 27 میچز میں 150 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

عمر اکمل پر 3میچز کی پابندی اور 10لاکھ روپے جرمانہ عائد

 لاہور: پی سی بی نے عمراکمل پر 3 میچز کی پابندی عائد کرنے کے ساتھ 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی کردیا ہے۔پی سی بی نے معاملے کی تحقیقات کے لیے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنزہارون رشید کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کی تھی جس کی سفارشات کی روشنی میں عمر اکمل کوکوڈ آف کنڈکٹ کی 3 شقوں کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے 3 میچز کی پابندی کےساتھ 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ کرکٹر کو ماہ تک غیر ملکی لیگز اور ٹورنامنٹس میں شرکت کے لیے این اوسی جاری نہیں کیا جائے گا۔واضح رہے کہ عمر اکمل نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے انہیں گالیاں دیں اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پریکٹس کرنے سے روکا جس پر پی سی بی نے کرکٹر کو شوکاز نوٹس بھیجا،جواب سے مطمئن نہ ہونے پر دوسرا بھجواکر پوچھا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب کیوں ہوئے جب کہ عمر اکمل نے پریس کانفرنس کو غصے کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے معذرت طلب کی تھی۔

برمی آرمی چیف نے قتل عام کرنیوالوں کو اعزازات سے نواز دیا,جہ کیا بنی؟ حیرت انگیز خبر

کاکس بازار (خصوصی رپورٹ)برمی فوج کے سربراہ من آﺅنگ ہلینگ نے رخائن بارڈر کے دورے کے موقع پر روہنگیا مسلمانوں کو سکیورٹی رسک قرار دیدیا۔ رخائن میں رہنے والے مسلمانوں کو بنگالی دہشت گرد کہتے رہے۔ نام نہاد آپریشن ”کلین بنگالیز“میں مسلمانوں کا قتل عام کرنے والے فوجیوں کو اعزازات سے نوازا۔ تفصیلات کے مطابق دو روز قبل برمی آرمی چیف من آﺅنگ ہلینگ نے رخائن بارڈر کا دورہ کیا اور مختلف کیمپوں میں فوجیوں سے ملاقات بھی کی۔اس روز کو فتح کا دن کہا گیا، برمی آرمی چیف نے فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رخائن کے بدھ مذہب کے ماننے والوں کی سکیورٹی کے حوالے سے کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ امیگریشن کے معاملات پر بھی کڑی نظر رکھنے کی ضرورت ہے اور بنگالی دیہاتیوں کی نقل و حرکت کو بھی باقاعدہ مانٹیر کیا جائے۔ انہوں نے فوجیوں کو ورغلانے کے لیے 1942ءکے واقعات بھی یاد دلائے، جس میں بدھ مذہب کے پیروکاروں کو قتل کیا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ برطانوی حکومت ان کے بنگالیوں کو زراعت اور مزدوری کے لئے ہمارے ملک میں لائی تھی، یہ مقامی باشندے نہیں ہیں برطانوی دور حکومت میں آنے والے مسلمان سالہا سال آبادی بڑھاتے رہے۔ انہوں نے ہماری زمین چھیننے کی کوشش کی ہے۔ ماضی میں بھی کئی باغی سر اٹھارہے تھے، جنہیں برمی فوج نے شکست دی اور بغاوت کو ناکام بنایا۔اس بار بھی بنگالی دہشتگردوں کو شکست ہوئی۔ برمی آرمی چیف نے چند سپاہیوں کو اعزازات بھی دئیے جنہوں نے نام نہاد آپریشن ”کلین بنگالیز“ میں نمایاں کردار ادا کیا تھا۔ انہوں نے ایک دوسرے کیمپ کے دورے کے موقع پر کہا کہ بدھ مذہب کے پیروکاروں میں امدادی سامان کی ترسیل کا کام بھی تیز کیا جائے اور انہیں بنگالیوں کے حملوں سے بچایا جائے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے جس قتل عام کا ذکر کیا اس میں ایک لاکھ 20ہزار مسلمان شہید کئے گئے تھے اور لاکھوں مسلمان چٹاکانگ، کارسیل، پتوخالی اور نورکھالی نقل مکانی پر مجبور ہوئے تھے۔

قبل از وقت موت سے دُور رہنے کا حیرت انگیز راز کھُل گیا

ٹورنٹو(خصوصی رپورٹ)ہفتے میں 5 دن صرف 30 منٹ روزانہ پیدل چلنے سے قبل ازوقت موت کو بہت حد تک ٹالا جاسکتا ہے اور ایک بہت بڑے مطالعے کے بعد یہ تنیجہ اخذ کیا گیا ہے۔اس مطالعے یا سروے کیلیے دنیا کے 17 ممالک کے 130,000 سے زائد افراد کا ایک طویل عرصے تک جائزہ لیا گیا ہے۔ اس مطالعے میں ورزش، چہل قدمی اور اموات کے درمیان تعلق تلاش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ مطالعے کے آغاز میں شرکا سے ان کی معاشی سماجی کیفیت، بیماریوں، طرزِ زندگی اور غذا کی معلومات حاصل کی گئی ہیں۔ سب سے بڑھ کر ان سے ورزش کے متعلق سوالات کیے گئے تھے۔ان شرکا سے تین سال کے اندر تک امراضِ قلب و بلڈ پریشر اور سات برس کے اندر اموات کا جائزہ لیا گیا۔انہوں نے اس طویل تحقیق کے بعد کہا ہے کہ اگر آپ ہفتے میں صرف 150 منٹ تک کوئی جسمانی مشقت، جاگنگ یا چہل قدمی کرتے ہیں تو اس سے کئی امراض دور ہوتے ہیں اور عمر بڑھتی ہے جس سے قبل ازوقت موت کا خطرہ 28 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔
۔آپ جتنے زیادہ سرگرم رہیں گے آپ کی صحت اتنی ہی بہتر رہے گی تاہم جو افراد ایک ہفتے میں بارہ گھنٹے تک چلتے ہیں ان میں وقت سے قبل موت کا خدشہ 36 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔ماہرین نے کہا ہے کہ ضروری نہیں کہ روزانہ دوڑاجائے، تیراکی کی جائے یا جم کا رخ کیا جائے بلکہ گھریلو جھاڑ پونچھ، ویکیوم کلیننگ، فرش صاف کرنے اور کام کے مقام پر پیدل جانے سے بھی عین یہی فوائد حاصل ہوسکتے ہیں۔ پروفیسر اسکاٹ لیئر کے مطابق لنچ کے بعد چہل قدمی اور کام کی جگہ پیدل جانے کے فوائد بھی یکساں ہوتے ہیں۔ اسی بنا پر عالمی ادارہ صحت (ڈبلیوایچ او) نے 18 سے 64 سال کے افراد کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی طویل عمری اور بیماریوں سے بچنے کیلیے ہفتے میں کم ازکم 150 منٹ چہل قدمی ضرور کریں۔

ارباز خان اور خوشبو میں طلاق ،افواہیں دم توڑ گئی

لاہور (خصوصی رپورٹ) لالی وڈ انڈسٹری کی معروف میاں بیوی فنکار جوڑی ارباز خان اور خوشبو خان کے درمیان سخت اختلافات اور طلاق تک ہونے کی افواہیں دم توڑ گئی ہیں اور دونوں نے اکٹھے مجالس میں آ کر یہ افواہیںختم کردیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کو ان کے آپسی اختلافات کی کہاں سے خبریں مل جاتی ہیں حالانکہ وہ دونوں ہنسی خوشی زندگی گزار رہی ہیں، البتہ ارباز خان کا کہنا ہے کہ وہ پشتو فلموں کی عکسبندی کے سلسلے میں شمالی علاقہ جات میں ہیں اور لوگوں کو بلاوجہ جھوٹی خبریں بنانے کا موقع مل جاتا ہے۔ اداکارہ شین کی رہائش گاہ گارڈن ٹاﺅن میں ہونے والی مجلس میں دونوں نے اکٹھے شرکت کی اور اکٹھے ہی بیٹھ کر نیاز بھی کی اور وہاں موجود کئی شوبز شخصیات انہیں اکٹھا دیکھ کر حیران رہ گئیں۔ دونوں کا کہنا تھا کہ وہ ہنسی خوشی زندگی گزار رہے ہیں اور ان کے دو بیٹے ہیں جو سکول جاتے ہیں۔ لہٰذا کوئی بھی ان کے درمیان اختلافات کی خبروں کو سچ نہ مانے ۔ ارباز خان کا کہنا تھا کہ خوشبو خود جتنا کام شوبز میں کرنا چاہیں وہ کریں انہیں کوئی روک ٹوک نہیں ہے۔

ابوظہبی ٹیسٹ؛ سری لنکا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ

ابو ظہبی: ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کے خلاف سری لنکا کی بیٹنگ جاری ہے۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے، سری لنکن ٹیم نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو سری لنکا کی جانب سے اننگز کا آغاز کرونارتنے اور کوشل سلوا نے کیا تاہم اوپننگ کھلاڑی خواطر خواہ آغاز فراہم نہ کرسکے اور 34 کے مجموعی اسکور پر کوشل سلوا حسن علی کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ ون ڈاؤن آنے والے تھریمانے نے 35 کے مجموعی اسکور پر یاسر شاہ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوکر پویلین واپس لوٹ گئے۔35 رنز پر 2 وکٹیں گرنے کے بعد  کرونارتنے اور مینڈس نے ٹیم کا اسکور آگے بڑھانے کی کوشش کی تاہم 35 کے مجموعی اسکور پر مینڈس یاسر شاہ کی گیند پر وکٹ کے پیچھے سرفراز کو کیچ دے بیٹھے، اس وقت سری لنکا نے 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر 161 رنز بنالیے ہیں جب کہ کرونارتنے 93 اور چندیمل 37 رنز پر کھیل رہے ہیں۔پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے 2 جب کہ حسن علی نے ایک وکٹ حاصل کی ہے۔

آئندہ انتخابات میں ن لیگ کو اُڑا دینگے کپتان نے نیا منصوبہ تیار کرلیا

اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ن لیگ کی حکومت اداروں کا احترام نہیں کرتی مینڈیٹ ری فریش کرانا ہوگا۔ آئندہ الیکشن میں حکمران جماعت کو اڑاکر رکھ دیں گے ۔ نوازشریف کو مجرم قرار دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ایک مجرم کے ملازم بنے ہوئے ہیں ۔ ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان نے مطالبہ کیا کہ ماڈل ٹاﺅن رپورٹ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر ڈالی جائے ۔ ماڈل ٹاﺅن میں دن دہاڑے لوگوں کو قتل کیا گیا حکمرانوں نے ہر جگہ وفاداروں کو بٹھایا ہوا ہے ۔ انہوںنے کرپشن کیلئے اداروں کو تباہ کردیا ہے ۔ عمران خان نے کہا ہے کہ اب بھی کہتا ہوں کہ ڈان لیکس کے پیچھے مریم نواز کا ہاتھ تھا، ماڈل ٹاﺅن رپورٹ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر ڈالی جائے، مجھے کیس میں کوئی فرقہ وارانہ رنگ نظر نہیں آیا، یہ سب اپنے آپ کو بچانے کےلئے بہانے بنا رہے ہیں،مریم نواز کا سیاست میں چوہدری نثار علی خان سے کوئی تقابل نہیں پھر بھی مریم کو آگے لایا جا رہا ہے، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کا آپس میں مک مکا ہے،جو الیکشن کمیشن تشکیل دیا اس پر کوئی اعتماد نہیں ، آئی بی چیف کو فوری مستعفی ہونا چاہیے، ہر سال 10 ارب ڈالرز کی منی لانڈرنگ ہو رہی ہے، نیب اور الیکشن کمیشن کے سربراہان غیر جانبدار ہوں،2013میں ہماری تیاری پوری نہیں تھی،اس بار پوری تیاری کے ساتھ الیکشن لڑیں گے، شاہ محمود قریشی مجھ سے زیادہ سینئر سیاستدان ہیں، مگر پارٹی چاہتی ہے کہ اپوزیشن لیڈر کےلئے میرا نام تجویز کیا جائے، نواز شریف نے ہر جگہ اپنے وفاداروں کو بٹھایا ہوا ہے،وہ تو جعل سازی کو غلط سمجھ ہی نہیں رہے،ہم نے اگر پارلیمنٹ میں پورے نمبر لے بھی لئے تو انہوں نے رشوت چلا دینی ہے، جو مرضی کرلیں ہم انکوہرا دیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ ہر سال 10 ارب ڈالرز کی منی لانڈرنگ ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے ہم مقروض ہو رہے ہیں اور ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑ رہا ہے، انہوں نے آئی بی، ایف آئی اے، ایس ای سی پی اور نیب میں اپنے بندے بٹھائے اور کرپشن کا پیسہ باہر بھجوایا۔ عمران خان نے کہا کہ انہوں نے ملک کی اخلاقیات خراب کی ہیں، یہ ایک کرپٹ کو پارلیمنٹ کا سربراہ بنانے کےلئے اقدامات کر رہے ہیں، چین نے پچھلے تین سال میں اپنے 240وزیر نکال دیئے ہیں جو کہ کرپشن میں ملوث تھے۔ انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کے بچے عدالت میں جعلی کاغذات دے رہے ہیں اور یہ کہہ رہے ہیں کہ کوئی بڑی بات ہی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی قائد حزب اختلاف کے امیدوار ہو سکتے ہیں، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے مک مکا کر کے الیکشن کمیشن تشکیل دیا، ہمیں الیکشن کمیشن پر کوئی اعتماد نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی بی چیف کو فوری مستعفی ہونا چاہیے، ہم نے اگر پارلیمنٹ میں پورے نمبر لے بھی لئے تو انہوں نے رشوت چلا دینی ہے، ان کا دور ختم ہو چکا ہے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ یہ جو مرضی کرلیں ہم انکوہرا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب نے آصف زرداری کو بچایا، نواز شریف کو جنرل جیلانی اور جنرل ضیاءآگے لے کر آئے، اس کو تو فوج کا شکریہ ادا کرنا چاہیے، نواز شریف لفافہ جرنلزم لے کر آئے،1985کے بعد پاکستان میں رشوت کلچر کا آغاز ہوا، جس کے ذمہ دار جنرل ضیاءاور نواز شریف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ میرٹ پر کتنے لوگ لائے ہیں،انہوں نے کرپشن کےلئے اداروں کو تباہ کر دیا ہے، کرپشن کی خاطر اداروں میں کرپٹ افراد کو بٹھایا گیا، نواز شریف تو جعل سازی کو غلط سمجھ ہی نہیں رہے۔ عمران خان نے کہا کہ دونوں پارٹی کا آپس میں مک مکا ہے،دونوں آپس میں ملی ہوئی ہیں، ہمیں اس الیکشن کمیشن پر اعتماد ہی نہیں ہے۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ نیب اور الیکشن کمیشن کے سربراہان غیر جانبدار ہوں،2013میں ہماری تیاری پوری نہیں تھی،اس بار پوری تیاری کے ساتھ الیکشن لڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) والوں کو شرم نہیں آتی، وہ الیکشن کےلئے زکوٰة کا پیسہ استعمال کرتے ہیں، انہوں نے نجم سیٹھی جیسے آدمی کو کرکٹ پکڑوا دی،عطاءالحق جیسے اپنے بندے کو پی ٹی وی میں بٹھا دیا، ہر جگہ انہوں نے اپنے وفاداروں کو بٹھایا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز کا سیاست میں چوہدری نثار علی خان سے کوئی تقابل نہیں بنتا، پھر بھی مریم کو آگے لایا جا رہا ہے۔تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ ماڈل ٹاﺅن رپورٹ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر ڈالی جائے، اب بھی کہتا ہوں کہ ڈان لیکس کے پیچھے مریم نواز کا ہاتھ تھا، ماڈل ٹاﺅن میں دن دیہاڑے لوگوں کو قتل کیا گیا، مجھے کیس میں کوئی فرقہ وارانہ رنگ نظر نہیں آیا، یہ سب اپنے آپ کو بچانے کےلئے بہانے بنا رہے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ شاہ محمود قریشی مجھ سے زیادہ سینئر سیاستدان ہیں، مگر پارٹی چاہتی ہے کہ اپوزیشن لیڈر کےلئے میرا نام تجویز کیا جائے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ دونوں ممالک کے عوام پر مثبت اثرات مرتب کرے گا ، ہم غربت کے خاتمہ کے لئے چین سے استفادہ حاصل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ، پاک چین دوستی خطے کےلئے نعمت کا درجہ رکھتی ہے ۔ وہ بدھ کو چین کے سفیر سن وی ڈونگ سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے جس میں پاک چین تعلقات سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان دوستی کا لازوال رشتہ ہے ۔ پاک چین دوستی خطے کےلئے ایک نعمت کا درجہ رکھتی ہے ، پاکستان چائنہ اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل کےلئے دعا گو ہیں ، راہداری منصوبہ دونوں ممالک کے عوام پر مثبت اثرات مرتب کرے گا ۔انہوں نے کہا کہ ہم غربت کے خاتمہ کےلئے چین سے استفادہ حاصل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

عمران خان کے خواب چکنا چور ، آصف علی زرداری نے بڑا اعلان کردیا

لاہور( این این آئی)سابق صدر آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی تبدیلی کی تحریک کو ناکام بنانے کے لئے خود میدان میں آنے کا فیصلہ کرلیا، اپوزیشن جماعتوں سے رابطے کرکے حمایت حاصل کی جائے گی ۔ بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کی جانب سے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی تبدیلی کیلئے جاری کوششوںکے بعد آصف علی زرداری نے خود خورشید شاہ کے دفاع کیلئے میدان میں آنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پی پی کی قیادت پر عزم ہے کہ اس معاملے پر اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کے رہنماؤں سے رابطے کر کے اس تحریک کو ناکام بنایا جائے گا ۔بتایا گیا ہے کہ آصف علی زرداری کے رابطوں سے قبل سید خورشید شاہ نے بھی اپوزیشن رہنماؤں سے رابطوں کا ہوم ورک مکمل کر لیا ہے۔

کلبھوشن یادیو کو ہمارے حوالے کردو اور بدلے میں ۔۔۔

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )کلبھوشن یادو کے بدلے آرمی پبلک سکول کے حملہ آور پاکستان کے حوالے کئے جا سکتے ہیں، بھارت کی جانب سے افغان سکیورٹی ایڈوائزر کے ذریعےپاکستان کوکی جانے والی پیشکشخواجہ آصف سامنے لے آئے۔ تفصیلات کے مطابق ایشا سوسائٹی فورم کو دیے جانے والے انٹرویو میں پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے افغان سیکیورٹی ایڈوائزر کے ذریعے پیشکش کی تھی کہ کلبھوشن یادو کے بدلے آرمی پبلک سکول کے حملہ آور پاکستان کے حوالے کیے جا سکتے ہیں۔ انٹرویو کے دوران خواجہ آصف نے افغانستان میں بھارتی سرگرمیوں اور  کردار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ بھارت نے افغانستان میں جتنا بھی کام کیا ہے وہ پاکستانی سرحد کے ساتھ ساتھ ہے جس سے بھارت کے عزائم کا پتہ چلتا ہے، افغانستان کی معاشی ترقی میں ہاتھ بٹانے اور مددکرنے کادعویٰ کرنے سے پہلے دنیا یہ دیکھے کہ پاکستانی سرحد کے ساتھ بھارت کی مدد سے کونسی معاشی ترقی ہو رہی ہے۔ دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں پاکستان میں نہیں بلکہ فغانستان کی حکومت نے خود اعتراف کیا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان کی جڑیں افغانستان میں ہیں بالخصوص 2014میں پشاور کے آرمی پبلک سکول حملے کا ماسٹر مائنڈ بھی افغانستا ن میں موجود ہےجس کا ثبوت یہ ہے کہ بھارت نے افغان سیکیورٹی ایڈوائزر کے ذریعے پاکستان کو کلبھوشن یادو کے بدلے آرمی پبلک سکول کے حملہ آور حوالے کرنے کی پیشکش کی تھی ۔