روزگار کے لاکھوں مواقع وزیراعلیٰ نے نوجوانوں کوبڑی خوشخبری سُنادی

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے آج ےہاں چائنہ ریلوے کنسٹرکشن کارپوریشن انٹرنیشنل کے اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی۔ چینی وفدنے پنجاب میں انفراسٹرکچر سیکٹر اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری اور تعاون بڑھانے میں دلچسپی کا اظہارکےا۔ چائنہ ریلوے کنسٹرکشن کارپوریشن انٹرنیشنل کے چیئرمین و صدر زو لی (Mr. Zhuo Lei) نے وزیراعلیٰ شہباز شریف کی غیرمعمولی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف نے پاکستان اور چین کے مابین تعلقات کو معاشی تعاون میں بدلنے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور وزیراعلیٰ شہبازشریف اپنی محنت اور صلاحیتوں کی بنا پر چین میں بھی بہت مقبول ہیں۔ چینی عوام شہبازشریف کے کام کی بہت قدر کرتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ سی پیک کے منصوبوں کی تیز رفتار اور شفافیت سے تکمیل کیلئے شہبازشریف نے دن رات کام کیا ہے۔ پاکستان اور چین کے عوام کی دوستی بے مثال ہے اورہم وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی قیادت میں پنجاب حکومت کے ساتھ انفراسٹرکچرز اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ پنجاب میں ”پنجاب سپیڈ“ کے تحت منصوبوں پر عملدرآمد کریں گے۔وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے چےنی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی اقوام عالم کیلئے مثال بن چکی ہے اوردونوں ممالک مےںمضبوط معاشی تعاون موجود ہے۔معاشی و تجارتی سرگرمےاں بڑھنے سے روزگار کے لاکھوں نئے مواقع پےدا ہوئے ہےں۔انہوںنے کہا کہ پنجاب میں سرمایہ کاری کے لئے انتہائی سازگار فضا موجود ہے۔ چینی کمپنی کو پنجاب میں خوش آمدید کہتے ہیں۔چےنی کمپنی پنجاب مےں کھلے دل سے سرماےہ کاری کرے اسے ہر طرح کی سہولتےں فراہم کی جائیں گی۔ چےنی وفد کی قیادت چائنہ ریلوے کنسٹرکشن کارپوریشن انٹرنیشنل کے چیئرمین و صدر زو لی (Mr. Zhuo Lei) کر رہے تھے۔چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، سیکرٹری ہاﺅسنگ، مےنےجنگ ڈائریکٹر پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پرموجود تھے۔:چائنہ ریلوے کنسٹرکشن کارپوریشن انٹرنیشنل کے چیئرمین و صدر زو لی (Mr. Zhuo Lei) نے وزیراعلیٰ شہبازشریف سے ملاقات کے دوران پاک چےن دوستی کو فروغ دےنے اورسی پےک کے منصوبوں پر انتہائی تےزرفتاری اورشفافےت کے ساتھ عملدرآمد ےقےنی بنانے پر ان کی غیرمعمولی کارکردگی کی تعرےف کی اور کہا کہ شہبازشریف نے پاکستان اور چین کے مابین تعلقات کو معاشی تعاون میں بدلنے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور وزیراعلیٰ شہبازشریف اپنی محنت اور صلاحیتوں کی بنا پر چین میں بھی بہت مقبول ہیں۔ چینی عوام شہبازشریف کے کام کی بہت قدر کرتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ سی پیک کے منصوبوں کی تیز رفتار اور شفافیت سے تکمیل کیلئے شہبازشریف نے دن رات کام کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے سرگودھا کے علاقے میں مٹی کا تودہ گرنے کے باعث مزدوروں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے جاں بحق مزدوروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

آخر کار وہی ہو گیا ،شاہ محمود قریشی کی چھٹی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )شاہ محمود قریشی اپوزیشن لیڈر کی دوڑ سے باہر، عمران خان قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کی صورت میں عہدہ سنبھالیں گے، جہانگیر ترین کے زیر قیادت تشویش میں مبتلادھڑے کو یقین دہانی کروا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے پر پارٹی واضح طور پر دھڑے بندی کا شکار ہو کر دو حصوں میں تقسیم ہو گئی تھی جس میں جہانگیر ترین کی زیر قیادت ممبران قومی اسمبلی کی ایک بڑی تعداد نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کے بعد شاہ محمود قریشی کی بطور اپوزیشن   لیڈر عہدہ سنبھالنے کی بھرپور مخالفت کر دی تھی ۔ واضح رہے کہ چند روز قبل ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ عمرا ن خان کو اپوزیشن لیڈر بنا یا جائےگا اور اس حوالے سے اقدامات کئیے جا ئیں ۔لیکن بعد میں شاہ محمود قریشی کا نام بطور اپوزیشن لیڈر سنائی دیا جانے لگا جس پر پاکستان تحریک انصاف کے ممبران قومی اسمبلی نے اپنے تحفظات کا اعلان کر دیا تھا اور جہانگیر ترین کی زیر قیادت ایک بڑا دھڑا سامنے آگیا تھا جس پر پاکستان تحریک انصاف واضح طور پر دو حصوں میں تقسیم ہو گئی تھی۔ پارٹی میں پھوٹ پڑنے اور دھڑنے بندی پر عمران خان تشویش میں مبتلا تھے اور اب آخرکار جہانگیر ترین کی زیر قیادت ممبران قومی اسمبلی کے دھڑے کو ان کے تحفظات دور کرتے ہوئے یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کی صورت میں شاہ محمود قریشی نہیں بلکہ عمران خان ہی اپوزیشن لیـڈر کا عہدہ سنبھالیں گے۔

سنی لیون کا ”راگنی ایم ایم ایس“ کے سیکوئل میں کام سے انکار

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی وڈ کی اداکارہ سنی لیون نے ماضی کی مشہور فلم ”راگنی ایم ایم ایس“ کے سیکوئل میں کام کرنے سے انکار کردیا۔ میڈیاکے مطابق فلمساز ایکتا کپور کی مشہور فلم ” راگنی ایم ایم ایس ریٹرن“ میں اداکاری کیلئے جب سنی لیون سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے یہ فلم کرنے سے صاف انکار کردیا۔اداکارہ سنی لیون نے اس سیریز کی گزشتہ فلم میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔یوا ین پی کے مطابق ”راگنی ایم ایم ایس ٹو“ ان کے فلمی کیرئیر کی ایک اہم فلم رہی ہے۔ تاہم اس کے آئندہ سیکوئل میں سنی کی جگہ اب کوئی اور اداکارہ یہ کردار کریںگی۔واضح رہے کہ سنی لیون ان دنوں اپنی نئی بالی وڈ فلم ” تیرا انتظار“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ان کے ساتھ اداکار ارباز خان دکھائی دیں گے۔حال ہی میں فلم” بھومی“میں سنی لیون نے آئٹم نمبرپیش کیا تھا۔

ایشوریہ کے ساتھ فلم میں کام کرنے پر خوشی ہے

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی وڈ اداکار انیل کپور نے کہا ہے کہ اداکارہ ایشوریہ رائے بچن کے ساتھ تیسری بارفلم میں کام کرنے پر خوشی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار انیل کپور نے کہا ہے کہ انہیں بے حد خوشی ہے کہ وہ اداکارہ ایشوریہ رائے بچن کے ساتھ فلمساز راکیش او پراکاش مہرا کی فلم ”پھنے خان “ میں تیسری بار اکھٹے جلوہ گر ہوں گے اور انہیں ایشوریہ کے ساتھ فلم کی عکسبندی کا بے حد انتظار ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں بے حد خوشی ہے کہ ایشوریہ رائے کے ساتھ تیسری بار فلم میں کام کرنے کا موقع ملا اور ان کے ساتھ اکتوبر میں فلم کی عکسبندی شروع شروع ہو گی۔واضح رہے کہ انیل کپور اور ایشوریہ رائے اس سے قبل فلم ”تال “ اور” ہمارا دل آپ کے پاس ہے“ میں اکھٹے کام کر چکے ہیں۔

اداکارہ میرا کی دوبارہ ماہرہ خان پر لفظوں کی گولا باری

لاہور (شوبز ڈیسک)کوئین اداکارہ میرا نے ایک بار پھر اداکارہ ماہرہ خان پر لفظوں کی گولا بھاری شروع کر دی ۔فلمسٹار میرا نے ماہرہ خان کی بھارتی اداکارہ رنبیرکپور کے ساتھ تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماہرہ خان خودغرض،کرپٹ اور نشے کی عادی ہے ۔ میں نے اس سے پہلے بھی ماہرہ خان کے حوالے سے سوشل میڈیا پر سٹیٹس اپ لوڈ کیا تھا مگر کسی نے میری بات کو سنجیدگی سے نہیں لیا ۔میرا نے کہا کہ مجھے ماہرہ خان سے کوئی داتی دشمنی نہیں ہے۔ مگر جو بھی ملکی مفاد کے خلاف کام کرے گی ۔میں اس کے خلاف آواز بلند کرتی رہوں گی ۔

یش چوپڑا کی 85 ویں سالگرہ گزشتہ روز منائی گئی

لاہور/ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی وڈ ہدایتکار یش چوپڑا کی 85 ویں سالگرہ منائی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یش چوپڑا 27 ستمبر 1932ءمیں لاہور میں پیدا ہوئے اور 21 اکتوبر 2012ءمیں جہان فانی سے کوچ کر گئے۔ انہوں نے بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر فلمی کیریئر کا آغاز کیا،انہوں نے 1959ءمیں پہلی فلم ”دھول کا پھول“ کی ہدایتکاری کی۔ انہوں نے 1971ءمیں یش راج فلمز کے نام سے اپنی پروڈکشن کمپنی بنائی اور اس بینر تلے پہلی فلم ”داغ “ 1973 ءمیں بنائی ،انہوں نے متعدد سپر ہٹ فلموں کی ہدایتکاری دی جن میں ”کبھی کبھی “ ، ”سلسلہ“ ، ” فاصلے “ ، ”چاندنی“ ، ”لمحے “ ، ”ڈر “ ، ”دل تو پاگل ہے “ ، ”ویر زارا “ ، ” جب تک ہے جان“ اور دیگر شامل ہیں جبکہ انہوں نے متعدد فلموں کی پیشکش بھی دی ۔جن میں”دوسرا آدمی “،”ہم تم “ ،ایک تھا ٹائیگر “ ،”دھوم 3 “ ، ”محبتیں “ ، ”بنٹی اور ببلی “ ،” آجا نچ لے “ اور دیگر متعدد فلمیں شامل ہیں۔انہیں فلم انڈسٹری میں بہترین خدمات پر متعدد ایوارڈز سے نوازا گیا۔

اسحاق ڈار سماعت مکمل ہونے کے بعد بھی کمرہ عدالت میں کیا کرتے رہے؟ دیکھئے اہم خبر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اثاثہ جات ریفرنس میں احتساب عدالت میں پیش ہوئے تو خاصے پریشان دکھائی دئیے اور سماعت مکمل ہونے کے بعد بھی کمرہ عدالت میں ہی بیٹھے رہے جس پر معزز جج کو کہنا پڑا کہ آپ جائیں، ہمیں اور بھی کیس سننے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق اسحاق ڈار اثاثہ جات ریفرنس میں احتساب عدالت میں پیشی کیلئے وقت پر پہنچے اورگیٹ کے باہر ہی گاڑی سے اتر کر تیزی سے اندر چلے گئے لیکن وہ جتنی دیر کمرہ عدالت میں رہے گم سم دکھائی دیئے اور سماعت ختم ہونے کے باوجود کمرہ عدالت میں بیٹھے رہے ۔ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار جب بیٹھے رہے تو فاضل جج محمد بشیر چوہدری کو کہنا پڑا کہاب آپ لوگ جائیں، ہمیں اور بھی کیس سننے ہیں۔ کمرہ عدالت سے نکلنے سے قبل انوشہ رحمان نے اسحاق ڈار کو میڈیا سے گفتگو نہ کرنے کا مشورہ دیا جس پر وہ تیزی سے چلتے ہوئے گاڑی میں بیٹھے اور عدالت سے روانہ ہو گئے۔

ڈبلیو ڈبلیو ای سٹار جان سینا کا ریسلنگ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

لندن (آن لائن)شہرہ آفاق ریسلر جان سینا نے ریسلنگ سے سے ریٹائر ہونےکا فیصلہ کرلیا ہے۔ جان سینا مستقبل میں اداکاری اور ٹی وی اینکر بننے کے خواہشمند ہیں اور نو مرسی ایونٹ میں رومن رینز کےخلاف اپنا آخری ٹائٹل میچ کھیلیں گے۔دنیا بھر میں جان سینا کے کروڑوں مداح ان کے اس اقدام سے رنجیدہ نظر آتے ہیں کیوں کہ اس سے قبل ریسلنگ کے کئی سپر سٹار اس کو خیرباد کہہ چکے ہیں جس کی وجہ سے ریسلنگ ایرینا کی رونقیں ماند پڑتی جارہی ہیں۔

مکی کیخلاف بیان جذبات میں آکر دیا

لاہور(نیوزایجنسیاں)عمر اکمل نے اپنی غلطی تسلیم کرلی ہے۔عمر اکمل نے ڈسپلنری کمیٹی کو اپنا جواب جمع کرادیا اور میڈیا پر بیان دینے کی غلطی کو تسلیم کرلیاہے۔کرکٹر عمراکمل نےڈسپلنری کمیٹی کواپناجواب جمع کرادیا انہوں نے اپنی غلطی تسلیم کرلی۔ انہوں نے جواب میں موقف اختیار کیا ہے کہ جذبات میں آ کر میڈیا میں بیان دیا۔ عمر اکمل کو مکی آرتھرکے خلاف میڈیا پر بیان دینے پرعمراکمل کوشوکاز نوٹس جاری ہواتھا۔قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر پر الزامات لگانے والے عمر اکمل پر 3 میچز کی پابندی اور جرمانہ لگانے کی سفارش کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق پی سی بی کی تحقیقاتی کمیٹی نے کوڈ آف کنڈکٹ کی 3 شقوں کی خلاف ورزی پر کرکٹر کو تین میچز کی پابندی کے ساتھ جرمانہ کرنے کی سفارش کی ہے۔واضح رہے کہ عمر اکمل نے الزام لگایا تھا کہ ہید کوچ مکی آرتھر نے انہیں گالیاں دی ہیں اور این سی اے میں پریکٹس کرنے سے روکا ہے۔ کرکٹر کو پہلے شوکاز نوٹس بھیجا گیا، پی سی بی اس جواب سے مطمئن نہ ہوا اور دوسرا شوکاز نوٹس بھجوایا گیا جس میں ان سے ایک سوال کی وضاحت مانگی گئی کہ انہوں نے کوچ کے خلاف بیان بازی کرکے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیوں کی جس کے جواب میں عمر اکمل نے کوچ کے خلاف پریس کانفرنس کو غصے کا نتیجہ قرار دیا تھا۔عمر اکمل نے کہاتھا کہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے چیف سلیکٹر انضمام الحق اور مشتاق احمد کے سامنے گالیاں دیں،اور دنوں سینئر کھلاڑیوں نے ہیڈ کوچ کو گالیاں دینے سے منع تک نہیں کیا۔ عمر اکمل کا کہنا تھا کہ وہ ٹریننگ کیلئے کرکٹ اکیڈمی گئے تو مکی آرتھر نے کہا کہ تمہیں اکیڈمی کے اندر کس نے آنے دیا، جبکہ گرانٹ فلاور سمیت دیگر کوچنگ اسٹاف نے ان کے ساتھ کام کرنے سے انکارکر دیا۔ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے عمر کمل کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمر اکمل کو کوئی گالی نہیں دی، انہوں نے غلط بیانی کی ہے۔ مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ عمر اکمل کو کھیل میں بہتری لانے کا کہا ہے اور ٹیم اسٹاف کے استعمال سے روکا ہے۔واضح رہے مکی آرتھر اور عمر اکمل کے جھگڑا کیس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی کمیٹی کا کام سست روی کا شکار ہوگیا۔ کرکٹ بورڈ نے شروعات میں تیزی دکھائی اور معاملے کی تحقیقات کیلئے تین رکنی کمیٹی قائم کردی مگر ہوا تھمنے پر کمیٹی کا کام اور بورڈ کا لہجہ بھی ٹھنڈا پڑ گیا، جس قومی کرکٹر کو مثالی سزا دینے کی بات کی جارہی تھی اب دور دور تک ایسا کچھ دکھائی نہیں دیتا۔ آخری مرتبہ عمر اکمل نے 14 ستمبر کو کمیٹی میں جواب جمع کرایا مگر 12 روز گزر جانے کے باوجود کوئی بڑی پیش رفت نہیں ہوسکی ۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی نے ابھی تک عمر اکمل سے صرف ایک سوال کی وضاحت مانگی ہے کہ انہوں نے کوچ کے خلاف بیان بازی کر کے ضابط اخلاق کی خلاف ورزی کیوں کی۔ عمر اکمل نے کوچ کے خلاف پریس کانفرنس کو غصے کا نتیجہ قرار دیا جسے کمیٹی نے قبول نہیں کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی اس معاملے پر سفارشات تیار کر رہی ہے ۔ کمیٹی کے ایک رکن قانونی مشیر سلمان نصیر انگلینڈ میں چیئرمین نجم سیٹھی کے ساتھ مصروف ہیں ۔ بورڈ ذرائع کے مطابق کمیٹی نے چیف سلیکٹر انضما م الحق،مشتا ق احمد اور مکی آرتھر کا بیان لینے کا بھی فیصلہ کیا تھا مگر ابھی تک عمر اکمل کے علاوہ کمیٹی نے کسی اور کو نہیں بلایا ۔۔#/s#

چاہتی ہوں شعیب کی توجہ صرف میری طرف ہو

ممبئی(آئی این پی) کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ وہ اپنی شادی کو لے کر بالکل بھی غیر محفوظ محسوس نہیں کرتیں لیکن چاہتی ہیں کہ شعیب ملک کی توجہ صرف ان پر رہے۔ پاکستانی بھابھی کے نام سے مشہور معروف ٹینس پلیئر ثانیہ مرزا اور قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شعیب ملک کا شمار دونوں ممالک کی مشہور جوڑیوں میں ہوتا ہے، دونوں نے ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوکر ایک دوسرے سے شادی کی اور آج ایک خوشگوار زندگی گزاررہے ہیں، تاہم دونوں میڈیا پر اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بہت کم بات کرتے نظر آتے ہیں لیکن حال ہی میں ثانیہ مرزا نے ایک شو کے دوران نہ صرف اپنی شادی شدہ زندگی کے بارے میں کئی باتیں بتائیں بلکہ اپنے شوہر شعیب ملک سےاپنی بے پناہ محبت کا اظہار بھی کیا۔بھارتی میڈیا کےمطابق ثانیہ مرزا نے نیہا دھوپیا کے چیٹ شو نوفلٹرنیہامیں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی شادی شدہ زندگی کی کئی پرتوں سے پردہ ہٹاتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی شادی شدہ زندگی میں بہت خوش اور مطمئن ہیں۔ اوراپنی شادی کو لے کر بالکل بھی غیر محفوظ نہیں ہیں لیکن تھوڑی جذباتی ہیں۔ثانیہ نے شعیب ملک کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ شعیب ان سے بہت پیار کرتے ہیں لیکن اپنے پیار کو کبھی بھی الفاظوں میں بیان نہیں کرتے لہذا انہوں نے شعیب ملک کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اپنی محبت کو الفاظوں میں بیان کریں ، ثانیہ نے کہا وہ اپنی محبت کے بارے میں تھوڑی جذباتی ہیں اور چاہتی ہیں کہ شعیب کی توجہ صرف ان پر رہے۔ثانیہ نے کہا کہ انہیں بھارتی ڈیلی سوپ بہت پسند ہیں اورایک وقت تھا جب وہ بچوں کی شادی پر مبنی ڈراما بالیکا ودھوبہت شوق سے دیکھا کرتی تھیں اورآ ج بھی اپنی والدہ کے ساتھ اس ڈرامے کے بارے میں باتیں کرتی ہیں۔