کلونجی

ڈاکٹرنوشین عمران
کلونجی جس کا سائنسی نام نائجیلا سٹاوا، یا فینسل سیڈ بھی ہے، اسے کالے دانے بھی کہا جاتا ہے۔ ہماری اسلامی روایات میں احادیث کے مطابق کلونجی کو بڑی اہمیت حاصل ہے اور اب طبی تحقیق بھی کلونجی کی غذائی اہمیت اور اس کے فوائد کو تسلیم کرنے پر مجبور ہو گئی ہے۔
کہا جاتا ہے کہ احرام مصر میں فرعونوں کو رکھتے وقت ان کے ساتھ خاص طور پر کلونجی کے دانے رکھے جاتے تھے۔ 2010ءمیں ایک عالمی ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق کلونجی میں موجود اجزا میں سے ایک ”تھاعمو کوئنون“ جسم میں کسی بھی غذا کے خلاف ہونے والی فوڈ الرجی کو دور کرتا ہے۔ کلونجی کا استعمال ایک وقت میں بالکل معمولی مقدار میں کیا جاتا ہے لیکن اسے مستقل استعمال کرنا ہی فائدہ دیتا ہے۔ غذائی اعتبار سے کلونجی میں جن اجزا کی تعداد اور مقدار زیادہ ہے ان میں پوٹاشیم، فائبر، پروٹین، کیلشیم، آئرن، میگنشیم، وٹامن B6، وٹامن C، وٹامن A کی اچھی خاصی مقدار ہے۔ یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ کلونجی میں موجود اجزا جسم میں قوت مدافعت بڑھاتے ہیں، جسم سے زہریلے فاسد مادوں کو صاف کرتے ہیں، یوں نہ صرف کئی امراض سے حفاظت دیتے ہیں بلکہ کئی دیرینہ امراض اور کینسر، ایڈز جیسے مرض کے خلاف لڑنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
کئی افراد کے ذاتی تجربوں کو مختلف طبی تحقیق میں شامل کیا گیا تو کلونجی کے مختلف طریقوں سے استعمال کے فوائد سامنے آئے، ایسی رپورٹس کے مطابق کلونجی کے دانے یا کلونجی کا تیل دونوں استعمال کیے جا سکتے ہیں۔
کلونجی کے دانوں کو معمولی مقدار میں روزانہ استعمال سر درد، نیند کی کمی، بالوں کے گرنے، کانوں کے درد گلے اور سانس کے امراض، جلد پر دانے ایکنی، پھوڑے پھنسی، جلدی خارش، جوڑوں کے درد، ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس، کولیسٹرول میں کمی، گردے کی پتھری، پیشاب میں تکلیف، پتے کی خرابی، جگر کی خرابی، ہاضمے کی خرابی جیسے مسائل دور کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔
دمہ اور مسلسل کھانسی کیلئے کلونجی تیل یا دانے دن میں تین بار لیں۔ گرم پانی میں تیل ڈال کر بھاپ لیں، جسمانی کمزوری، مسلسل تھکن، سٹریس، ذہنی دباﺅ دور کرنے کیلئے کلونجی کا قہوہ لیں اور روزانہ صبح اورنج جوس لیں۔ کلونجی تیل آدھا چمچ ملا کر ایک ماہ لیں۔ قوت مدافعت بڑھانے کیلئے اور جسمانی امراض سے بچاﺅ کیلئے روزانہ صبح ایک چمچ شہد کے ساتھ ایک چمچ کلونجی دانے یا تیل لیں۔ جوڑوں اور کمر کے درد کیلئے روزانہ اس جگہ کلونجی تیل سے مالش کریں۔
٭٭٭

بے باک اداکارہ سنی لیو نکا اچانک اہم شخصیت کو انکار ،وجہ کیا بنی،دیکھئے خبر

ممبئی (ویب ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ سنی لیون نے پرڈیوسر ایکتا کپور کی فلم راگنی ایم ایم ایس سلسلے کی تیسری فلم راگنی ایم ایم ایسریٹرن میں کام کرنے سے انکار کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سنی لیون نے اپنے مصروف ترین شیڈول کے باعث پرڈیوسر ایکتا کپور کی فلم راگنی ایم ایم ایسریٹرن میں کام کرنے سے انکار کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ فلم راگنی ایم ایم ایس2 کی کامیابی کے بعد وہ چاہتی تھیں کہ سنی لیون اس سلسلے کی اگلی فلم کا بھی حصہ ہوں لیکن سنی لیون اگلے دو ماہ لاس انجلیس میں گزاریں گی۔یادرہے کہ سنی لیون کی بھارتی فلم انڈسٹری کے پلیٹ فارم سے پہلی فلم ایکتا کپور نے ہی بنائی تھی۔

بلاتکاری بابا رام رحیم کی زندگی پر بننے والی فلم بارے تہلکہ خیز خبر،شرمناک انکشافات

نئی دہلی(ویب ڈیسک) ”گرو رام رحیم“ اور راکھی ساونت کی ”شرمناک“ ویڈیو انٹرنیٹ پر لیگ ہو گئی مگر اس ویڈیو میں نظر آنے والا ”گرو“ نہ تو رام رحیم ہے اور نہ ہی راکھی ساونت اس ”بلاتکاری بالا“ پر فدا تھی بلکہ یہ اس فلم کی شوٹنگ ہے جو گرمیت رام رحیم سنگھ کی زندگی پر بنائی جا رہی ہے۔راکھی ساونت اس فلم میں گرمیت رام رحیم سنگھ کی مبینہ بیٹی ہنی پریت کا کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ ان کے مقابل نظر آنے والا شخص بالکل ہی گرمیت سنگھ جیسا نظر آ رہا ہے۔ رام رحیم اس وقت جیل میں اپنے کئے کی سزا بھگت رہا ہے جبکہ ہنی پریت لاپتہ ہے اور کہا جا رہا ہے کہ جلد ہی اسے پکڑ لیا جائے گا۔
لیکن اس سب سے ہٹ کر اس کی زندگی پر بننے والی فلم کی شوٹنگ زور و شور سے جاری ہے اور راکھی ساونت نے ہنی پریت سنگھ کا کردار ادا کرنے کیلئے خوب محنت کی ہے۔ اس فلم میں رام رحیت کی زندگی کے تاریک پہلوﺅں پر روشنی ڈالی جائے گی اور اس کے راک سٹار سے جیل تک کے سفر کا احاطہ کیا جائے گا۔
راکھی ساونت کے مطابق فلم کی شوٹنگ دہلی میں جاری ہے اور یہ رواں دسمبر یا اگلے سال جنوری میں مکمل ہو جائے گی جس کے بعد اسے سینماءگھروں کی زینت بنایا جائے گا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فلم میکرز اس وقت فنانسر کی تلاش میں ہیں اور اس فلم کا ایک سین عکسبند کیا جا چکا ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ رام رحیم جیل میں چکی پیس رہا ہے جبکہ ہنی پریت اس کے پیسوں پر ’عیاشی‘ کر رہی ہے۔
اس فلم کے ایک سین کی ویڈیو منظرعام پر آ گئی ہے جسے دیکھنے کے بعد بھارت میں شدت سے اس فلم کا انتظار کیا جا رہا ہے کیونکہ اس فلم میں رام رحیم کی زندگی کے ان تاریک پہلوﺅں پر بھی روشنی ڈالی جا رہی ہے جن سے اب تک عوام آگاہ نہیں ہیں اور یہی بات لوگوں کی دلچسپی کا باعث بن رہی ہے۔

پاک فضائیہ کا تہلکہ خیز کارنامہ ،چینی فوج سے مل کرایسا دبنگ اقدام کہ مودی پر سکتہ طا ری ہو گیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاک چین دوستی سمندر سے گہری اور ہمالیہ سے بلند ہے اور یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں اور دونوں ممالک ایک دوسرے کی دوستی پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ پاک چین دوستی بھارت سمیت کئی ممالک کی ا?نکھوں میں اس وقت کانٹے کیطرح چبھ رہی ہے۔ پاکستان اور چین ایک مرتبہ پھر کھل کر سامنے ا?ئے ہیں اور دفاعی شعبے میں تعاون کی اعلیٰ مثال قائم کی ہے۔ دونوں ممالک کی مسلح افواج نے مشترکہ ہوائی مشقیں جاری ہیں جو سات ستمبرسے شروع ہوئی تھیں اور 27ستمبرتک جاری رہیں گی۔چین کے کورلا ائیر بیس پر پاک فضائیہ اور چینی فضائیہ کی مشترکہ ہوائی مشق شاہینVI کامیابی کیساتھ جاری ہیں، پاک فضائیہ کا دستہ پائلٹس، ائیر ڈیفنس کنٹرولرز اور تکنیکی عملے پر مشتمل تھا۔ان مشقوں میں پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر، میراج اور ایف سیون پی جی اورZDK طیاروں کے علاوہ پیپلزلبریشن آرمی ائےرفورس کےJ-8, J-11, JH-7 اور KJ-200 AWACSطیاروں نے حصہ لیا۔ان مشقوں کے دوران ایک ہی طیارے میں دونوں ممالک کے پائلٹس نے مشقوں میں حصہ لیا۔ مشقوں کے دوران مشن کی منصوبہ بندی اور حکمت عملی اور اس پر عملدرا?مد نے دونوں ممالک کے پائلٹس کو نہ صرف قریب کیا بلکہ دونوں ممالک کے پائلٹس کو آپریشنل تکنیکس بارے ایک دوسرے کے تجربے سے سیکھنے کا بھی موقع ملا۔ توقع ظاہر کی جا رہی ہے شاہینVIفضائی مشقوں کے ذریعے دونوں ممالک کی فضائیہ کے درمیان تعاون کو فروغ حاصل ہو گا۔

نواز شریف سے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ملاقات

 اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی جس میں نیب عدالت میں پیشی کے معاملے پر گفتگو ہوئی۔ پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نواز شریف سے ملاقات کی۔ مسلم لیگ (ن) کے دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورتحال اور پارٹی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی نیب عدالت میں پیشی کے معاملے پر بھی بات چیت ہوئی۔ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کل دن ایک بجے پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں پریس کانفرنس بھی کریں گے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے نااہل قرار دیے گئے نواز شریف آج ہی لندن سے وطن واپس لوٹے ہیں اور کل منگل کو ان کی احتساب عدالت میں پیشی ہے۔ عدالت نے اس پیشی میں نواز شریف کے بچوں اور ان کے داماد کیپٹن صفدر کو بھی طلب کیا تھا لیکن وہ ملک میں موجود نہیں ہیں اور حکمران جماعت کے رہنما ان کی وطن واپسی کے بارے میں کوئی حتمی بیان دینے سے گریز کر رہے ہیں۔