تازہ تر ین

کلونجی

ڈاکٹرنوشین عمران
کلونجی جس کا سائنسی نام نائجیلا سٹاوا، یا فینسل سیڈ بھی ہے، اسے کالے دانے بھی کہا جاتا ہے۔ ہماری اسلامی روایات میں احادیث کے مطابق کلونجی کو بڑی اہمیت حاصل ہے اور اب طبی تحقیق بھی کلونجی کی غذائی اہمیت اور اس کے فوائد کو تسلیم کرنے پر مجبور ہو گئی ہے۔
کہا جاتا ہے کہ احرام مصر میں فرعونوں کو رکھتے وقت ان کے ساتھ خاص طور پر کلونجی کے دانے رکھے جاتے تھے۔ 2010ءمیں ایک عالمی ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق کلونجی میں موجود اجزا میں سے ایک ”تھاعمو کوئنون“ جسم میں کسی بھی غذا کے خلاف ہونے والی فوڈ الرجی کو دور کرتا ہے۔ کلونجی کا استعمال ایک وقت میں بالکل معمولی مقدار میں کیا جاتا ہے لیکن اسے مستقل استعمال کرنا ہی فائدہ دیتا ہے۔ غذائی اعتبار سے کلونجی میں جن اجزا کی تعداد اور مقدار زیادہ ہے ان میں پوٹاشیم، فائبر، پروٹین، کیلشیم، آئرن، میگنشیم، وٹامن B6، وٹامن C، وٹامن A کی اچھی خاصی مقدار ہے۔ یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ کلونجی میں موجود اجزا جسم میں قوت مدافعت بڑھاتے ہیں، جسم سے زہریلے فاسد مادوں کو صاف کرتے ہیں، یوں نہ صرف کئی امراض سے حفاظت دیتے ہیں بلکہ کئی دیرینہ امراض اور کینسر، ایڈز جیسے مرض کے خلاف لڑنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
کئی افراد کے ذاتی تجربوں کو مختلف طبی تحقیق میں شامل کیا گیا تو کلونجی کے مختلف طریقوں سے استعمال کے فوائد سامنے آئے، ایسی رپورٹس کے مطابق کلونجی کے دانے یا کلونجی کا تیل دونوں استعمال کیے جا سکتے ہیں۔
کلونجی کے دانوں کو معمولی مقدار میں روزانہ استعمال سر درد، نیند کی کمی، بالوں کے گرنے، کانوں کے درد گلے اور سانس کے امراض، جلد پر دانے ایکنی، پھوڑے پھنسی، جلدی خارش، جوڑوں کے درد، ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس، کولیسٹرول میں کمی، گردے کی پتھری، پیشاب میں تکلیف، پتے کی خرابی، جگر کی خرابی، ہاضمے کی خرابی جیسے مسائل دور کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔
دمہ اور مسلسل کھانسی کیلئے کلونجی تیل یا دانے دن میں تین بار لیں۔ گرم پانی میں تیل ڈال کر بھاپ لیں، جسمانی کمزوری، مسلسل تھکن، سٹریس، ذہنی دباﺅ دور کرنے کیلئے کلونجی کا قہوہ لیں اور روزانہ صبح اورنج جوس لیں۔ کلونجی تیل آدھا چمچ ملا کر ایک ماہ لیں۔ قوت مدافعت بڑھانے کیلئے اور جسمانی امراض سے بچاﺅ کیلئے روزانہ صبح ایک چمچ شہد کے ساتھ ایک چمچ کلونجی دانے یا تیل لیں۔ جوڑوں اور کمر کے درد کیلئے روزانہ اس جگہ کلونجی تیل سے مالش کریں۔
٭٭٭


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain