عید قربان پر کراچی میں قصابوں کی جانب سے جانور کٹائی کی اوسط ریٹ لسٹ جاری کر دی گئی۔
ایمپریس مارکیٹ میٹ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے مطابق پہلے دن بچھیا کی کٹائی کا ریٹ 18 سے 20 ہزار جبکہ بکرا ذبح کرنے کا ریٹ 4 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔ اونٹ کی کٹائی کے لیے پہلے دن 40 سے 50 ہزار روپے تک وصول کیے جائیں گے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عید کے دوسرے اور تیسرے دن کٹائی کے ریٹس میں تقریباً 30 فیصد تک کم ہوں گے۔
2 سے 2.5 من وزنی بڑے جانور کی کٹائی کا ریٹ 14 ہزار سے 18 ہزار اور 20 کلو وزنی بکرے کی کٹائی کے لیے 5 سے 10 ہزار روپے لئے جائیں گے۔





































