تازہ تر ین

رینجرز نے وزیرداخلہ سمیت وفاقی وزراء کو احتساب عدالت میں داخلے سے روک دیا

اسلام ااباد(ویب ڈیسک) وزیرداخلہ احسن اقبال اور وزیر مملکت طلال چودھری سمیت وفاقی وزراءاور وفاقی کابینہ کے کئی ارکان کو رینجرز نے احتساب عدالت میں داخلے سے روک دیا ہے۔سابق وزیراعظم نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال سمیت دیگر وفاقی وزراءجب احتساب عدالت میں داخل ہونے لگے تو سیکیوریٹی پر مامور رینجرز اہلکاروں نے انہیں اندر داخل ہونے سے روک دیا، وزیرداخلہ نے رینجرز اہلکاروں سے اپنا تعارف کروایا تاہم اس کے باوجود بھی انہیں احتساب عدالت میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔اس موقع پر وزیر داخلہ کی سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ بحث بھی ہوئی ۔ وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ چیف کمشنر اسلام آباد نے مطلع کیا کہ اچانک رینجرز آئی اور جگہ کو نگرانی میں لے لیا۔ احسن اقبال نے کہا کہ رینجرز سول انتظامیہ کے ماتحت کام کرنے کی پابندی ہے، انہوں نے چیف کمشنر کے احکامات نہیں مانے، یہ صورتحال قابل قبول نہیں جس نے یہ کام کیا ہے اس کے خلاف انضباطی کارروائی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ رینجرز کے مقامی کمانڈر کو بلایا تو وہ روپوش ہوگئے، یہ نہیں ہوسکتا کہ میرے ماتحت ادارے کسی اور جگہ سے حکم لیں، ایک ریاست کے اندر دو ریاستیں نہیں ہوسکیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain