نئی دہلی (خصوصی رپورٹ)بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما سبرامنیم سوامی نے پاکستان کے چار ٹکڑے کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپریل 2018ءتک بھارت اس اقدام کیلئے تیار ہوگا۔ بھارتی نیوز ایجنسی کو ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا بھارت کو رونے کی ضرورت نہیں بلکہ بھارت پاکستان کو سبق سکھائے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ چین نے اپنی صلاح کرلی ہے،وہ اب پاکستان پر زور دے رہا ہے کہ وہ بھارت کیساتھ تعلقات بہتر بنائے۔