اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل باجوہ نے اسپیشل کور کمانڈر کانفرنس طلب کرلی ہے، نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے اسپیشل کور کمانڈر کانفرنس جی ایچ کیو میں طلب کرلی ہے، اجلاس میں اہم معاملات اور دورہ افغانستان کے حوالے سے خطے کے معاملات پر بھی بات چیت کی جائے گی، کانفرنس میں اندرونی اور بیرونی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
