تازہ تر ین

آئی فون خریداروں کو جھٹکا ،بڑی خرابی سامنے آگئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ایپل فون کے خریداروں کو جھٹکا۔ تفصیلات کے مطابق ایپل کمپنی نے حال ہی میں آئی فون ایٹ لانچ کیا ہے جس کی قیمت آٹھ سو ڈالر (پاکستانی تقریباً پچاسی ہزا روپے) ہے جس کے یوزرز نے شکایت کی ہے کہ آئی فون ایٹ پلس دوران چارجنگ دو حصوں میں تقسیم ہوجاتا ہے۔ تاہم ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ ایسا معاملہ ایک دو یوزرز کے ساتھ ہوا ہے یا بہت زیادہ خریداروں کو یہ مسئلہ درپیش آیا ہے۔تاہم اپیل کمپنی نے یہ بیان جاری کیا ہے کہ وہ اس مسئلے کو بہت باریک بینی سے دیکھ رہی ہے۔ ایک ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ تائیوان میں ایک شخص کا موبائل دو حصوں میں تقسیم ہو گیا اور یہ معاملہ چارجنگ کے دوران پیش آیا جس کے باعث فون پھٹ گیا اور خریدار نے اسے تین دن پہلے حاصل کیا تھا تاہم تائیوان میں موجود اپیل کمپنی کے ڈیلر نے مذکورہ صارف کو اس کا خراب موبائل لے کر نیا موبائل دے دیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain