اسلام آباد، سکھر (آئی این پی) حکومت اور اپوزیشن میں نئے چیئر مین قومی احتساب بیورو (نیب) کیلئے جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے نام پر اتفاق،چیئرمین نیب تعینات نوٹیفیکیشن جاری ۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت کے ساتھ چیئر مین نیب کی تعیناتی کیلئے 4 ملاقاتیں ہوئیں جن میں چیئر مین نیب کیلئے جسٹس (ریٹائرڈ) جاوید اقبال کے نام پر اتفاق ہوا ہے، جاوید اقبال کے نام پراتفاق تمام جماعتوں سے مشاورت کے بعدکیاگیا،اب چیئرمین نیب کے معاملے کو سیاسی نہ بنایا جائے، دیگر جماعتوں کے نام چیئرمین نیب کے قواعدوضوابط پرپورانہیں اترتے تھے، ملک میں کرپشن کاماحول ہے، ایسا متفقہ چیئرمین لاناچاہتے تھے جو کرپشن کےخلاف بھرپور کارروائی کرے۔اتوار کو سکھر میں تقریب اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ چیئرمین قومی احتساب بیورو(نیب)کے عہدے کیلئے جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا نام فائنل کرلیا ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے حکومت کو قائل کیا اور تھوڑی دیر قبل ایک فون کال پر اس حوالے سے ان کی مشاورت بھی ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ اب تک اس حوالے سے چار ملاقاتیں ہوچکی ہیں جبکہ آج آخری تاریخ تھی اس لیے نام دینا ضروری تھا،چیئرمین نیب کےلئے3ناموں پر اتفاق ہوا تھا،جسٹس ریٹائرڈجاویداقبال باکردارانسان ہیں،جاویداقبال کے نام پراتفاق تمام جماعتوں سے مشاورت کے بعدکیاگیا،اب چیئرمین نیب کے معاملے کو سیاسی نہ بنایا جائے،چیئرمین نیب کےلئے ایم کیوایم،پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتوں سے نام لئے تھے، دیگرجماعتوں سے جونام سامنے آئے وہ بھی قابل احترام تھے،دیگرجماعتوں کے نام چیئرمین نیب کے قواعدوضوابط پرپورانہیں اترتے تھے،ملک میں کرپشن کاماحول ہے،ہرطرف سے کرپشن مٹاو¿آوازاٹھ رہی ہے،ایسامتفقہ چیئرمین لاناچاہتے تھے جوکرپشن کےخلاف بھرپورکارروائی کرے،چیئرمین نیب کی تقرری کااعلان وزیراعظم بھی جلدکردیں گے۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ نااہل شخص کوپارٹی صدربنانے کے قانون کوعدالت میں چیلنج کردیاہے۔خیال رہے کہ چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کی مدت ملازمت میں چند روز باقی رہ گئے اور وہ الوداعی ملاقاتیں کر رہے ہیں۔حکومت کی جانب سے چیرمین نیب کے لیے تین نام دیئے گئے تھے جن میں آفتاب سلطان، جسٹس (ر)رحمت جعفری اور جسٹس (ر)چوہدری اعجاز شامل ہیں۔اپوزیشن نے جسٹس (ر)فقیر محمد کھوکھر، جسٹس (ر)جاوید اقبال اور سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد کے نام چیئرمین نیب کےلئے تجویز کئے تھے۔






































