تازہ تر ین

جناب وزیراعلیٰ شہباز شریف, فلم نامعلوم افراد2 کی نمائش رکوائی جائے

لاہور (خصوصی رپورٹ) جناب وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف صاحب آپ کے صوبائی سنسر بورڈ کے فاضل ارکان نے نامعلوم افراد 2 جیسی فلم کو پاس کر دیا جس میں متعدد گھٹیاں اور فحش مناظر ہیں چیئرمین زیبا محمد علی، قائم مقام سیکرٹری راﺅ پرویز اختر پراپرٹی ڈیلر وائس چیئرمین عثمان پیرزادہ، ارکان کنول نعمان ایم پی اے، زوریز لاشاری، محمد افتخار، خالد یاث، سہیل محمود بٹ نے پہلے فلم کو ریلیز کا سرٹیفکیٹ جاری کیا، روزنامہ خبریں کے توجہ دلانے پر حکومت نے فلم کی نمائش روک دی، دوبارہ سنسر کرنے کا حکم ہوا، مگر دوبارہ سنسر کر کے بورڈ نے یہ منطق پیش کی کہ بکنی اور برا میں رقص کے مناظر چونکہ افریقہ میں فلمائے گئے اس لئے پابندی لگانا درست نہیں۔ جناب وزیراعلیٰ لوگ پوچھتے ہیں کہ یورپ کے متعدد ممالک میں مرد سے مرد کی شادی جائز ہے، کیا ہم جنس پرستی کے مناظر بھی اس منطق اور بے تکی دلیل کے ساتھ کس فلم میں شامل کئے جا سکتے ہیں، سنسر بورڈ کے ارکان میں یہ بیہودہ دلیل آ سکتی ہے کہ چونکہ فلم بندی برطانیہ جرمنی میں ہوئی لہٰذا ان مناظر کو فلم میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ جناب وزیراعلیٰ معاف کیجئے لیکن کیا ایسی فلم دیکھنے کی اجازت آپ اپنے بچوں اور ان کے بچوں کو دیکھنے کی اجازت دیں گے، جناب محترم گزارش ہے کہ اس واہیات سنسر بورڈ کی تنظیم نو کریں اور دودھ کی رکھوالی پر کسی بلے یا بلی کو نہ بٹھائیں، جناب دنیا چند روزہ ہے ہم سب کو خدا کے سامنے پیش ہونا ہے۔ لہٰذا یہ فحش بیہودہ مناظر فلم سے فوری کٹ کرائے جائیں، اگر فلمی دنیا، ٹیلی ویضن سے وابستہ ایسے ہی آزادی دینا ہے تو پھر سنسر بورڈ کی کیا ضرورت ہے۔ آپ شوبز سے وابستہ لوگوں کو کھلی چھٹی دے دیں اور بغیر سنسر فلمیں نمائش کے لئے پیش کر دی جائیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain