تازہ تر ین

نابینا افراد سے پولیس والوں کا شرمناک سلوک

لاہور (نیااخبار رپورٹ) صوبائی دارالحکومت میں نابینا افرادنے اپنے حقوق کیلئے جاری دھرنا رات گئے ختم کردیا تاہم آج دوبارہ احتجاج کرنے کا اعلان کر دیا اور حکومت کو دھمکی دی کہ اگر آج ان کے مطالبات منظور نہیں کئے گئے تو مال روڈ اور میٹرو بس بند کر دیں گے۔ نابینا افراد نے مطالبہ کیا تھا کہ ان کے حمزہ شہباز سے مذاکرات کروائے جائیں لیکن ان کے مذاکرات حمزہ شہباز کی بجائے ان کے سٹاف سے کروائے گئے۔ نابینا افراد کی ترجمان رضوانہ کے مطابق پولیس نے مذاکرات کے بہانے بلایا اور سوشل ویلفیئر کمپلیکس عمر چوک ٹاﺅن شپ میں نشیمن کمپلیکس میں بند کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ 5رکنی کمیٹی سے مذاکرات نہیں ہوئے۔ ایم اے پاس نابینا لڑکے لڑکیوں کو چوکیدار‘ درجہ چہارم کے گریڈ میں ملازم رکھنا شرمناک ہی نہیں قابل مذمت ہے۔
نابینا افراد


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain