اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو کسی بھی وقت عہدے سے فارغ اور گرفتار کرلیا جائے گا، فوج اور عدلیہ کیخلاف زہریلا پروپیگنڈا کرنے والوں کی شناخت ہوچکی، آج رات تک ان کے خلاف کارروائی شروع ہوجائے گی، بڑے بڑے نام سامنے آئیں گے، یہ انکشافات سینئر صحافی نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کے گرد گھیرا تنگ ہوچکا، کسی بھی وقت عہدے سے فارغ کرکے حراست میں لے لیا جائے گا، نئے وزیر خزانہ کیلئے ناموں پر مشاورت جاری ہے، ایسے ماہر معیشت کا انتخاب کیا جائے گا جو ڈولتی ہوئی معیشت کو سنبھال سکے، چور اچکے اب مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں جو ناکام ہوگی، فوج اور عدلیہ کیخلاف زہر اگلنے والے گروپ کی تمام تفصیلات حاصل کر لی گئی ہیں، آج رات تک ایک آپریشن شروع ہوجائے گا، اس لپیٹ میں وزیر، مشیر اور دیگر اہم عہدیدار بھی آئیں گے، ملزمان میں شامل مردوں کو گرفتار اور خواتین کو نظر بند کردیا جائے گا، ملک دشمن کردار ادا کرنے والے میڈیا ہاو¿سز کیخلاف بھی جلد کارروائی متوقع ہے۔





































