تازہ تر ین

سب پیچھے رہ گئے ،پنجاب کا نسٹیبلری کے چپڑاسی اور2کلرکوں نے 3کروڑ کیسے ہڑپ کیے ،جان کر آپ بھی دنگ رہ جائینگے

لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب کانسٹیبلری ملتان میں 3کروڑ روپے کی مزید کرپشن سامنے آ گئی۔ انکوائری ٹیم نے 19کروڑ 46لاکھ کی کرپشن کی انکوائری مکمل کرکے رپورٹ پی سی کمانڈنٹ کو بھجوا دی جبکہ پنجاب کانسٹیبلری کے 3ملزم تاحال فرار ہیں۔ ذرائع کے مطابق پنجاب کا نسٹیبلری ملتان میں کرپشن سکینڈل کا حجم بڑھتا جا رہا ہے۔ اس کر پشن سکینڈل میں مزید 3کروڑ کی کرپشن سامنے آ گئی ہے۔انکوائری ٹیم نے 19کروڑ 46 لاکھ کی کرپشن کی انکوائری مکمل کر لی ہے اور یہ انکوائری کمانڈنٹ پی سی حسین اصغر کو بھجوا دی گئی ہے جبکہ کرپشن سکینڈل کے مرکز ی ملزم نائب قاصد منیر ، جونیئر کلرک رشید ، جونیئر کلرک عبدالغفار تاحال مفرو رہیں جن کی گرفتاری کی کوئی کوشش بھی نہیں کی جا رہی جبکہ اے جی آفس کے ملزم جو اس میگا کرپشن سکینڈل کا حصہ ہیں وہ عبوری ضمانت پر ہیں‘ بااثر شخصیت ان کو بچانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ واضح رہے کہ پنجاب کانسٹیبلری کے آڈٹ کے دوران ابتداءمیں چند لاکھ روپے کی کرپشن سامنے آئی‘ جب اس کیس کی انکوائری کی گئی تو لاکھوں کی کرپشن کروڑوں کی بن گئی۔ اس کیس میں نائب قاصد منیر نے دیگر ملازمین کے ساتھ مل کر ملازمین کے جی پی فنڈز سے کرپشن کی تھی۔کرپشن کا انکشاف

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain