تازہ تر ین

غیر ملکیوں کی بحفاظت بازیابی، امریکی صدر کی پاکستان کی تعریف

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دہشتگردوں کے قبضے سے 5 غیر ملکیوں کو چھڑانے پر پاک فوج اور حکومتِ پاکستان کی تعریف کی ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ غیر ملکیوں کی بازیابی پاک امریکا تعلقات کیلئے مثبت لمحہ ہے۔خیال رہے کہ پاک فوج نے کرم ایجنسی کے علاقے میں ایک کامیاب کارروائی کے دوران 5 غیر ملکی مغویوں کو بازیاب کروا لیا ہے جن میں ایک کینیڈین شہری، اس کی امریکی بیوی اور تین بچے شامل ہیں۔ ان افراد کو 2012ء میں افغانستان میں اغوا کیا گیا تھا۔ وائت ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اغوا ہونے والے یہ افراد جوشوا بوئل اور ان کی بیوی کیٹلن کولمین تھیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ غیر ملکیوں کی بازیابی پر پاکستانی حکومت کی معاونت اس بات کا اشارہ ہے کہ پاکستان خطے میں سیکیورٹی صورتحال کی بہتری کیلئے امریکی خواہشات کی قدر کرتا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ اس طرح کی معاونت اور ٹیم ورک مزید مغویوں کی بازیابی اور مستقبل میں انسداد دہشتگردی کیلئے مشترکہ آپریشنز کیلئے مددگار ثابت ہو گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain