تازہ تر ین

نواز شریف کی صاحبزادی کس کیلئے خطرہ،معروف صحافی کا چونکا دینے والا انکشاف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی حامد میر نے کہا کہ مریم نواز کا رویہ انتہائی جارحانہ ہے اور وہ شاہد خاقان عباسی کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہیں، انہیں اپنی روش بدلنا ہوگی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر کا کہنا تھا کہ مریم نواز اداروں کے خلاف انتہائی جارحانہ اور سخت رویہ اپنائے ہوئے ہیں، اگر ان کا رویہ جاری رہا تھا سول سوسائٹی اور وکلا ان کا کیس کراچی منتقل کرنے کا مطالبہ کر سکتے ہیں۔ اسلام آباد اور لاہور کی نسبت کراچی میں ان کے مقدمے کی سماعت انتہائی خطرناک ہوسکتی ہے، کیوں کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہونے کے باوجود ڈاکٹر عاصم کو بکتر بند گاڑی میں ڈال کر پیشی کے لئے لے جایا جاتا تھا اور انہیں انتہائی سخت تفتیش کا سامنا کرنا پڑا جبکہ پیپلز پارٹی ان کے لئے کچھ بھی نہیں کرسکی، مریم نواز کو ہر صورت میں اپنی روش بدلنا ہوگی۔ سینئر صحافی نے مزید کہا ہے کہ اگر ملک میں ٹیکنو کریٹ حکومت آئی یا موجودہ حکومت کو مدت پوری ہونے سے پہلے ہٹا دیا گیا تو یہ نواز شریف کی سب سے بڑی فتح ہوگی، میری اطلاعات کے مطابق جب سابق وزیر اعظم کو نااہل کیا گیا تو اس وقت ن لیگ کے ایم این ایز کی ایک بڑی تعداد نواز شریف کو چھوڑنے کو تیار تھی اور اس کی قیادت کرنے کے لئے ایک بہت ہی فعال ممبر بھی پر تول رہے تھے مگر ایسا نہیں کیا گیا۔ نواز شریف کی نااہلی کے وقت مسلم لیگ (ن) کے ایم این ایز کی ایک بڑی تعداد میاں صاحب کا ساتھ چھوڑنے کو تیار تھی، ان کی قیادت کے لئے ان دنوں پریس کانفرنسیں کرنے والے ایک ممبر قومی اسمبلی بھی تیار تھے مگر ان ایم این ایز کو جمع کرنے کے لئے کوشش نہیں کی گئی، ماضی میں جو لوگ یہ کام کرتے تھے انہوں نے بھی کہا کہ یہ کام ہم کیوں کریں؟ جن سیاستدانوں کو لیڈر بننے کا شوق ہے ، وہ خود ہی آگے بڑھیں اور ایم این ایز کا فاروڈ بلاک بنا ئیں۔ حامد میر کا مزید کہنا تھا کہ گذشتہ دنوں مسلم لیگ(ن) کے 15ایم این ایز کا اسلام آباد میں اجلاس ہوا ، جس میں چند موجودہ وزرا بھی شامل تھے اور انہوں نے مجھے خصوصی طور پر اجلاس میں بلایا، انہوں نے مجھ سے پوچھا کہ ہم کدھر جائیں؟ میں نے انہیں کہا کہ یہ آپ مجھ سے کیوں پوچھ رہے ہیں؟ اس کے جواب میں ایک ایم این اے نے سرائیکی لہجے میں کہا کہ ہم جہاں بھی جاتے ہیں آپ ہمارے کلپ چلانا شروع کر دیتے ہیں۔اس لئے آپ کے مشورے سے جائیں گے تو آپ ہمارے کلپ دوبارہ نہیں چلائیں گے۔ مسلم لیگ(ن) کا فاروڈ بلاک اس وقت قائد کی تلاش کر رہا ہے، انہیں مریم نواز اور چوہدری نثار کسی بھی صورت میں قبول نہیں ہیں، وہ چاہتے ہیں کہ شہباز شریف مسلم لیگ (ن) کی قیادت کریں مگر شہباز شریف کا مسئلہ یہ ہے کہ جب وہ ان ایم این ایز سے ملتے ہیں تو کہتے ہیں کہ میں آپ کے ساتھ ہوں مگر جب وہ نواز شریف سے ملتے ہیں توان کی بولتی بند ہو جاتی ہے۔ آج اسلام آباد میں ریاست کے اندر ریاست کا محاورہ سچ ثابت ہوگیا، مسلم لیگ (ن) کے وکلا کی جانب سے غنڈہ گردی کی گئی جو کہ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے، آج ن لیگ نے احسن اقبال کے بنانا ری پبلک کے بیان کو بھی سچ ثابت کردیا ہے، آج ثابت ہوگیا ہے کہ ریاست کے اندر ریاست والی بات بالکل ٹھیک ہے، کورٹ کے اندر آج صرف ن لیگ ہی کی ریاست نظر آئی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain