تازہ تر ین

احتساب عدالت پر حملہ کے دوران سماعت کرنیوالے جج کو جان کے لالے پڑگئے

اسلام آباد (آن لائن) مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر پر فرد جرم عائد کے دن پاکستان مسلم لیگ (ن) وکلاءونگ کے ممبران اور مسلم لیگی کارکنوں کا کمرہ احتساب عدالت میں ہلڑ بازی اور شدید ہنگامہ ۔ احتساب عدالت کے جج بشیر چوہدری نے خطرہ کو بھانپتے ہوئے عدالت چھوڑ کر اپنے چیمبر میں چلے گئے فاضل جج نے مریم نواز مقدمہ کاریکارڈ ضائع ہونے اور مسلم لیگی ورکروں کی طرف سے اسے قبضہ میں لئے جانے کے خطرہ کے پیش نظر ریکارڈ مقدمہ بھی خود اٹھا کر چیمبر میں لے گئے ۔سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اپنے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے ہمراہ کارکنوں اور مسلم لیگ نواز کے وکلاءکے قافلے کی صورت میں کمرہ عدالت پہنچی اور کئی وکلاءکے رویئے میں کارکنوں نے کمرہ عدالت میں مریم نواز کے ساتھ سلفیاں بنانا شروع کردی اتنے میں کمرہ عدالت میں وکلاءکا ایک گروپ داخل ہوا اور ہلڑ بازی شروع کردی اور کمرہ عدالت سے شریف خاندان کیخلاف دائر ریفرنسز کا ریکارڈ چوری کرنے کی کوشش کی جس پر نیب کے ڈپٹی پراسکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی اور وکلاءکے درمیان ہاتھا پائی شروع ہوگئی اور معززجج بھاگ کر چیمبر میں چلے گئے ۔ مسلم لیگ نواز کے وکلاء رہنما صدیق اعوان ایڈووکیٹ کی جانب سے پولیس انسپکٹر کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد قانون کا درس دینے والوں اور محافظوں کے درمیان صورتحال مزید کشیدہ ہوگئی دوسری جانب سابق وزیراعظم کی صاحبزادی کی جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی کے موقع پر پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے اور گزشتہ سماعت کی طرز مسلم لیگ کے کارکنوں کو گولڑہ موڑ اور جی الیون کے سروس روڈ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے روک دیا گیا لیکن گزشتہ سماعت پر بڑی تعداد میں جعلی وکلاءکے داخل ہونے پر پولیس اور وکلاءکے درمیان ہاتھا پائی شروع ہوگئی اور کئی وکلاءمریم نواز کے ساتھ ہی احاطہ عدالت میں پہنچ گئے اور جوڈیشل کمپلیکس کے داخلی راستے پر ہنگامہ کرتے ہوئے کمرہ عدالت تک پہنچ گئے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain