لاہور( ویب ڈیسک) پی ایس ایل 2018 میں مزید انٹرنیشنل اسٹارز پی ایس ایل تھری کی کہکشاں کا حصہ بننے کیلیے تیار ہیں۔پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں مزید کئی انٹرنیشنل کرکٹرز نچائززکودستیاب ہونگے،ملتان سلطانز سمیت تمام ٹیمیں 9، 9 کرکٹرز کو برقرار رکھنے یا تبادلوں کے فیصلے کرچکی ہیں،اب اگلے مرحلے میں ڈرافٹ کے ذریعے ہر ٹیم نے پلاٹینم، ڈائمنڈ اور گولڈ کیٹیگری کا ایک ایک، سلور،اتنے ہی ایمرجنگ اور 4تک سپلیمنٹری کھلاڑی منتخب کرنا ہیں۔گزشتہ ایونٹ کے بعد مختلف فرنچائزز کی طرف سے ریلیز کیے جانے والے پلیئرز ایک پول میں شامل اور ڈرافٹ کیلیے دستیاب ہونگے،ان میں ٹرنیشنل اسٹارز کی نئی کھیپ بھی شامل کی گئی ہے جس میں جنوبی افریقی پال ڈومینی، عمران طاہر، وائن پارنیل اور بائی مورکل، آسٹریلوی مچل جونسن،کرس لین اور جان ہیسٹنگز،انگلش عادل رشید،جیمز ونس اور ٹم بریسنن،نیوزی لینڈ کے لیوک رونچی،کولن منرو اور مچل میکلینگان،ویسٹ انڈین ایون لیوس، جیسن ہولڈر، لینڈل سیمنز اور ڈیرن براوو، سری لنکن اینجیلو میتھیوز،بنگلہ دیشی مستفیض الرحمان،افغانی راشد خان کے نام شامل ہیں۔یاد رہے کہ پروٹیز آل راو¿نڈر پال ڈومینی نے ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہتے ہوئے اپنی پوری توجہ محددد اوورز کی کرکٹ پر مرکوز کردی ہے،عمران طاہر اوروائن پارنیل بھی پاکستانی شائقین کے جانے پہچانے نام ہیں، کینگرو پیسر مچل جونسن بہترین فارم میں ہیں،کرس لین ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں جارحانہ بیٹنگ کی وجہ سے مشہور ہیں۔فرنچائزز سری لنکن آل راو¿نڈر اینجیلو میتھیوز کیساتھ ویسٹ انڈین بولراورآل راو¿نڈر جیسن ہولڈر کی خدمات حاصل کرنے کیلیے بھی پرجوش ہوں گی،کیوی لیوک رونچی اور مچل میکلینگان بھی مختصر فارمیٹ میں تہلکہ مچانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، مستفیض الرحمان اور راشد خان بھی انٹرنیشنل کرکٹ میں مضبوطی سے قدم جماچکے، کھلاڑیوں کے انتخاب کیلیے ڈرافٹنگ کی تاریخ کا اعلان جلد متوقع ہے۔