خبریں :ویب ڈیسک
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی اداکار قادر خان کے مداحوں کے لیے بری خبر یہ ہے کہ اب ان کی صحت اس قدر خراب ہوچکی ہے کہ وہ چلنے پھرنے سے قاصر ہوگئے ہیں اور وہیل چیئر پر آگئے ہیں جب کہ انہیں بات چیت کرنے میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ سوشل میڈیا پر قادر خان کی ان کے بیٹے کے ساتھ نئی تصویر سامنے آئی ہے جس میں وہ وہیل چیئر پر بیٹھے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔قادر خان ان دنوں اپنے بیٹے سرفراز اور بہو کے ساتھ کینیڈا میں رہائش پذیر ہیں، بڑھتی ہوئی عمر کی وجہ سے انہیں صحت کے مختلف مسائل کا سامنا ہے جب کہ وہ نقل و حرکت کے لیے مکمل طور پر اپنے بیٹے اور بہو کے محتاج ہیں۔ ان کے بیٹے سرفراز خان نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ ان کے والد کو چلنے پھرنے میں دشواری کا سامنا ہے اور بغیر سہارے کے وہ کھڑے نہیں ہوسکتے۔