تازہ تر ین

بنگلورو میں بارشوں کا 115 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، 19 افراد ہلاک

 بنگلورو(ویب ڈسک) میں شدید بارشوں سے 115 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا جب کہ حادثات میں اب تک 19 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔بھارتی بنگلورو میں اب تک ایک ہزار 620 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جاچکی ہے جس سے بارشوں کا 115 سالہ ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا ہے جب کہ 2005 میں ایک ہزار 606 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔ریکارڈ توڑ بارش سے کئی علاقے زیرآب آگئے اور مختلف حادثات میں 19 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جب کہ کئی علاقے زیر آب آنے سے لوگ گھروں میں محصور ہوگئے ہیں۔بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 2 دنوں میں مزید بارشوں کا امکان ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain