ملتان (کرائم رپورٹر) قندیل بلوچ قتل کیس میں ضمانت خارج ہونے پر مفتی عبدالقوی عدالت سے فرار‘ 2گھنٹے بعد پولیس نے ہائی وے مظفر گڑھ سے مفتی کو گرفتار کرلیا۔ مقدمہ کے تفتیشی سب انسپکٹر نور اکبر کو ریکارڈ عدالت میں تاخیر سے پیش کرنے اور مفتی عبدالقوی کو عبوری ضمانت خارج ہونے کے بعد عدالت سے فرار کروانے پر سی پی او ملتان محمد سلیم نے نوکری سے برخاست کرتے ہوئے گرفتار کرواکر اس کے خلاف تھانہ چہلیک میں مقدمہ درج کروادیا۔ تفصیل کے مطابق قندیل بلوچ قتل کیس میں مظفر آباد میں تعینات سب انسپکٹر نور اکبر‘ جوکہ مقدمہ کا تفتیشی ہے‘ کو سیشن جج ملتان نے چالان مکمل کر کے عدالت پیش کرنے کی ہدایت دی ہوئی تھی اور اس کیس میں مفتی عبدالقوی عبوری ضمانت پر تھا جس کی گزشتہ روز سیشن جج کی عدالت میں پیشی تھی۔ سب انسپکٹر نے عدالت میں ایک گھنٹے کی تاخیر کے بعد ریکارڈ جمع کروایا اور مفتی عبدالقوی عدالت پیش ہوئے۔ عدالت نے مفتی عبدالقوی کی عبوری ضمانت خارج کردی اور احکامات لکھوانے کیلئے تفتیشی اور مفتی کو عدالت میں رہنے کا حکم دیا۔ اس اثناءمیں تفتیشی افسر نور اکبر نے مفتی عبدالقوی کو عدالت سے فرار کروادیا جس پر شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کی ناکہ بندی کروائی گئی اور مفتی عبدالقوی کو ہائی وے مظفر گڑھ سے پولیس نے گرفتار کرلیا اور نامعلوم مقام پر لے گئے۔ سی پی او ملتان نے سب انسپکٹر نور اکبر کو عدالت ریکارڈ تاخیر سے پیش کرنے اور مفتی عبدالقوی کو عدالت سے فرار کروانے پر نوکری سے برخاست کرکے گرفتار کرواکر تھانہ چہلیک میں اس کے خلاف مقدمہ درج کروادیا جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ مفتی عبدالقوی کو کسی حوالات میں رکھنے کے بجائے پولیس لائن کے آڈیٹوریم ہال میں رکھا گیا تھا۔ عارضی طور پر بعد میں تفتیش کے لئے تھانے منتقل کردیا گیا۔ پولیس آج عدالت پیش کرکے عدالت سے مفتی عبدالقوی کے ریمانڈ کی استدعا کرے گی۔
قندیل قتل کیس
لاہور (خصوصی رپورٹ) معروف عالم دین مفتی عبدالقوی نے اپنے ایک وڈیو بیان میں فرمایا ہے کہ نامحرم عورت کے ساتھ جنسی تعلقات رکھنا حلال ہے ، انہوں نے کہا کہ بحیثیت طالب علم کے ، قرآن و سنت سے جو کچھ میں نے سمجھا ہے وہ یہ کہ آج اکیسویں صدی اندر جب ہم نے بدکرداری اور بداخلاقی کا دروازہ بند کرنا ہے تو قرآن و سنت کا خلاصہ یہ ہے کہ شادی ایک ہوگی اور نکاح متعدد ہوں گے اور ہر وہ عورت جو کسی کی منکوحہ نہ ہو اور آپ کی محرم نہ ہو ، اس سے آپ جو نکاح کریں گے، جو معاہدہ کریں گے وہ شرعا نکاح ہو گا“ اور حلال ہوگا-