Tag Archives: abdul qavi

قندیل بلوچ قتل کیس: مفتی عبدالقوی سے متعلق حیران کن انکشافات سامنے آ گئے

ملتان(کرائم رپورٹر)پولی گرافک ٹیسٹ میں مفتی عبدالوی ناکام رہے۔بنیادی سوالات کے جوابات میں مفتی عبدالقوی جھوٹ بولتے رہے۔ذرائع کے مطابق پولی گرافک ٹیسٹ کی باضابطہ رپورٹ پیرکو جاری ہوگی۔عبدالقوی پر قندیل بلوچ کے بھائیوں کو قتل پر اکسانے کا الزام ہے۔قتل میں کسی طور پر ملوث ہونے سے عبدالقوی کا یکسر انکار مشین نے جھوٹ قرار دے دیا۔پولیس تفتیش کے دوران بھی مفتی عبدالقوی غیراخلاقی حرکات میں ملوث پائے گئے جبکہ عبدالقوی کے موبائل فون میں 40غیراخلاقی ویڈیوز موجود تھیں۔پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ ملزم نے کچھ ویڈیوز ڈیلیٹ کردی تھیں جو فارنزک ٹیسٹ میں سامنے آگئیں۔فارنزک اور پولیس گرافک ٹیسٹ کے بعد عبدالقوی کے گرد قانون کا شکنجہ مزید سخت ہوگیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پولی گرافک ٹیسٹ رپورٹ میں مفتی کی جانب سے پولیس کو بیانات اور ٹیسٹ میں 95فیصد باتیں متضاد ہیں اور وہ جھوٹ بول رہے ہیں ادھر مفتی عبدالقوی کو آج پولیس ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت پیش کرے گی اور مزید تفتیش کےلئے پولیس کی جانب سے ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔واضح رہے کہ مفتی عبدالقوی کا چار روزہ ریمانڈ لیاگیا تھا جو ختم ہونے پر عدالت پیش کیا جائے گاجبکہ دوران تفتیش مفتی عبدالقوی نے قندیل اور ان کی ملاقات میں تیسرے شخص کی موجودگی کا انکشاف کیاتھا جوکہ شاہ صاحب کے نام سے تھا جس کی گرفتار کےلئے پولیس ٹیم کراچی روانہ کیے جانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

 

مفتی عبدالقوی کیلئے کون ڈھال بن گیا ؟

ملتان (سٹاف رپورٹر) مفتی عبدالقوی ایک مرتبہ پھر مقامی صنعتکار کے بھائی کی مداخلت پر صحت مند ہونے کے باوجود کارڈیالوجی سنٹر داخل ہوگئے۔ بتایا گیا ہے کہ مذکورہ مقامی صنعتکار عامر نسیم کے بھائی رحمان نسیم انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے بورڈ آف گورنرز کے ممبر ہیں اور انہوں نے ذاتی دلچسپی لے کر مفتی عبدالقوی کو ”بیمار“ قرار دلوایا۔ ذرائع نے بتایاکہ مفتی عبدالقوی دل کے معاملے میں کافی مضبوط ہیں۔ ذرائع کے بتایاکہ مفتی قوی کے مذکورہ صنعتکار پر بہت احسان تھے اور ان میں سے ایک صنعتکار پر ان کی دوسری اہلیہ نے 20کروڑ روپے ہرجانہ و حق مہر کے دعوے کررکھے تھے۔ مفتی عبدالقوی نے درمیان میں آکر بڑی مشکل سے 6کروڑ روپے میں سیٹلمنٹ کروائی تھی جس کے بعد مفتی قوی کا ان پر بہت بڑا احسان چڑھ گیا اور اسی احسان کے بدلے انہیں کارڈیالوجی سنٹر میں داخل کرلیا گیا۔

 

جمشید دستی نے مفتی عبدالقوی بارے اہم بیان دیدیا

ملتان (خصوصی رپورٹ) قندیل بلوچ قتل کیس میں ملزم مفتی عبدالقوی کی آج پیر کو اینجیوگرافی ہوگی جس کے بعد میڈیکل ٹیم مفتی عبدالقوی کو اسٹنٹ ڈالنے کا فیصلہ کرے گی جبکہ پولیس بھی مفتی کو جسمانی ریمانڈ کے لئے آج عدالت پیش کرے گی تفصیلات کے مطابق ہسپتال انتظامیہ نے بتایا ہے کہ مفتی عبدالقوی کی آج پیر کو دوبارہ سے اینجیو گرافی ہوگی کیونکہ ہفتہ کے روز اینجیو گرافی میں ان کے دل کا بایاں وال بلاک تھا اور اسی اینجیو گرافی کے بعد میڈیکل ٹیم مفتی کو اسٹنٹ ڈالنے کا بھی فیصلہ کرے گی ہسپتال انتظامیہ کے مطابق مفتی عبدالقوی کو صحت یابی تک ڈسچارج نہیں کیا سکتا ہے دوسرے جانب مفتی کا قندیل بلوچ قتل کیس میں چار روزہ جسمانی ریمانڈ اتوار کے روز ختم ہوگیا اور اب پولیس مفتی کو جسمانی ریمانڈ کے لئے آج دوبارہ عدالت پیش کرے گی ادھر قندیل بلوچ کے والد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قندیل ایک غریب کی بیٹی تھی جس کی وجہ سے وہ ماری گئی اور اس کے قتل میں ملزم عبدالقوی ملوث ہے انہوں نے عدالت سے التجاءہے کہ وہ انہیں انصاف مہیا کریں۔ ایم این اے جمشید دستی کے کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ میں مفتی عبدالقوی سے ملاقات کی اور ان کی عیادت کی۔ اس موقع پر جمشید دستی نے کہا کہ غیرملکی آقاﺅں کو خوش کرنے کے لئے مفتی عبدالقوی کو اس مقدمہ میں ناجائز پھنسایا گیا ہے۔ قندیل بلوچ نے سستی شہرت کے لئے مفتی قوی کے خلاف سازش کی اور اب انتقامی کارروائی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ میں قومی اسمبلی میں اٹھاﺅں گا۔ قندیل بلوچ کے والدین نے کہا ہے کہ مفتی عبد القوی کی طرف سے کیس دبانے کیلئے کروڑروں روپے کی ہمیں آفر کی گئی۔

 

گرل فرینڈز سے جسمانی تعلقات بارے فتویٰ

ملتان (کرائم رپورٹر) قندیل بلوچ قتل کیس میں ضمانت خارج ہونے پر مفتی عبدالقوی عدالت سے فرار‘ 2گھنٹے بعد پولیس نے ہائی وے مظفر گڑھ سے مفتی کو گرفتار کرلیا۔ مقدمہ کے تفتیشی سب انسپکٹر نور اکبر کو ریکارڈ عدالت میں تاخیر سے پیش کرنے اور مفتی عبدالقوی کو عبوری ضمانت خارج ہونے کے بعد عدالت سے فرار کروانے پر سی پی او ملتان محمد سلیم نے نوکری سے برخاست کرتے ہوئے گرفتار کرواکر اس کے خلاف تھانہ چہلیک میں مقدمہ درج کروادیا۔ تفصیل کے مطابق قندیل بلوچ قتل کیس میں مظفر آباد میں تعینات سب انسپکٹر نور اکبر‘ جوکہ مقدمہ کا تفتیشی ہے‘ کو سیشن جج ملتان نے چالان مکمل کر کے عدالت پیش کرنے کی ہدایت دی ہوئی تھی اور اس کیس میں مفتی عبدالقوی عبوری ضمانت پر تھا جس کی گزشتہ روز سیشن جج کی عدالت میں پیشی تھی۔ سب انسپکٹر نے عدالت میں ایک گھنٹے کی تاخیر کے بعد ریکارڈ جمع کروایا اور مفتی عبدالقوی عدالت پیش ہوئے۔ عدالت نے مفتی عبدالقوی کی عبوری ضمانت خارج کردی اور احکامات لکھوانے کیلئے تفتیشی اور مفتی کو عدالت میں رہنے کا حکم دیا۔ اس اثناءمیں تفتیشی افسر نور اکبر نے مفتی عبدالقوی کو عدالت سے فرار کروادیا جس پر شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کی ناکہ بندی کروائی گئی اور مفتی عبدالقوی کو ہائی وے مظفر گڑھ سے پولیس نے گرفتار کرلیا اور نامعلوم مقام پر لے گئے۔ سی پی او ملتان نے سب انسپکٹر نور اکبر کو عدالت ریکارڈ تاخیر سے پیش کرنے اور مفتی عبدالقوی کو عدالت سے فرار کروانے پر نوکری سے برخاست کرکے گرفتار کرواکر تھانہ چہلیک میں اس کے خلاف مقدمہ درج کروادیا جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ مفتی عبدالقوی کو کسی حوالات میں رکھنے کے بجائے پولیس لائن کے آڈیٹوریم ہال میں رکھا گیا تھا۔ عارضی طور پر بعد میں تفتیش کے لئے تھانے منتقل کردیا گیا۔ پولیس آج عدالت پیش کرکے عدالت سے مفتی عبدالقوی کے ریمانڈ کی استدعا کرے گی۔
قندیل قتل کیس

لاہور (خصوصی رپورٹ) معروف عالم دین مفتی عبدالقوی نے اپنے ایک وڈیو بیان میں فرمایا ہے کہ نامحرم عورت کے ساتھ جنسی تعلقات رکھنا حلال ہے ، انہوں نے کہا کہ بحیثیت طالب علم کے ، قرآن و سنت سے جو کچھ میں نے سمجھا ہے وہ یہ کہ آج اکیسویں صدی اندر جب ہم نے بدکرداری اور بداخلاقی کا دروازہ بند کرنا ہے تو قرآن و سنت کا خلاصہ یہ ہے کہ شادی ایک ہوگی اور نکاح متعدد ہوں گے اور ہر وہ عورت جو کسی کی منکوحہ نہ ہو اور آپ کی محرم نہ ہو ، اس سے آپ جو نکاح کریں گے، جو معاہدہ کریں گے وہ شرعا نکاح ہو گا“ اور حلال ہوگا-

مفتی عبد القوی نے قندیل بلوچ کو شہید کیوں کہا ،اندرونی کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد (ٹی وی‘نیٹ رپورٹ) میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف عالم دین مفتی عبدالقوی نے گزشتہ سال اپنے بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی سوشل میڈیا سٹار قندیل بلوچ کو شہید قرار دیدیا ۔ ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں مفتی عبدالقوی کا کہنا تھا کہ غیرت کے نام پر کسی کا بھی قتل نا صرف غیر قانونی ہے بلکہ اسلام میں بھی اس کی سخت ممانعت ہے۔ قندیل بلوچ سمیت غیرت کے نام پر قتل کیے جانے والے تمام افراد شہید ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ غیر ملکی قوتیں ان کیخلاف سازشیں کر رہی ہیں کیونکہ مغرب اسلام کا دشمن ہے۔ انٹرنیشنل میڈیا مجھے قندیل بلوچ کا قاتل ثابت کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔