تازہ تر ین

قندیل بلوچ قتل کیس: مفتی عبدالقوی سے متعلق حیران کن انکشافات سامنے آ گئے

ملتان(کرائم رپورٹر)پولی گرافک ٹیسٹ میں مفتی عبدالوی ناکام رہے۔بنیادی سوالات کے جوابات میں مفتی عبدالقوی جھوٹ بولتے رہے۔ذرائع کے مطابق پولی گرافک ٹیسٹ کی باضابطہ رپورٹ پیرکو جاری ہوگی۔عبدالقوی پر قندیل بلوچ کے بھائیوں کو قتل پر اکسانے کا الزام ہے۔قتل میں کسی طور پر ملوث ہونے سے عبدالقوی کا یکسر انکار مشین نے جھوٹ قرار دے دیا۔پولیس تفتیش کے دوران بھی مفتی عبدالقوی غیراخلاقی حرکات میں ملوث پائے گئے جبکہ عبدالقوی کے موبائل فون میں 40غیراخلاقی ویڈیوز موجود تھیں۔پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ ملزم نے کچھ ویڈیوز ڈیلیٹ کردی تھیں جو فارنزک ٹیسٹ میں سامنے آگئیں۔فارنزک اور پولیس گرافک ٹیسٹ کے بعد عبدالقوی کے گرد قانون کا شکنجہ مزید سخت ہوگیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پولی گرافک ٹیسٹ رپورٹ میں مفتی کی جانب سے پولیس کو بیانات اور ٹیسٹ میں 95فیصد باتیں متضاد ہیں اور وہ جھوٹ بول رہے ہیں ادھر مفتی عبدالقوی کو آج پولیس ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت پیش کرے گی اور مزید تفتیش کےلئے پولیس کی جانب سے ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔واضح رہے کہ مفتی عبدالقوی کا چار روزہ ریمانڈ لیاگیا تھا جو ختم ہونے پر عدالت پیش کیا جائے گاجبکہ دوران تفتیش مفتی عبدالقوی نے قندیل اور ان کی ملاقات میں تیسرے شخص کی موجودگی کا انکشاف کیاتھا جوکہ شاہ صاحب کے نام سے تھا جس کی گرفتار کےلئے پولیس ٹیم کراچی روانہ کیے جانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain