تازہ تر ین

وزیراعظم اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ملاقات کا اعلامیہ جاری

وزیراعظم شہباز شریف اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ وزیراعظم کی جانب سے سعودی ولی عہد کو دورہ پاکستان کی دعوت دی گئی۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ریاض میں ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے مکہ مکرمہ میں ہونے والی ملاقات میں کئے گئے فیصلوں پر پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
شہباز شریف اور محمد بن سلمان کی ملاقات میں مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق بھی کیا گیا۔
وزیراعظم نے سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان بھیجنے اور سر مایہ کاری کے حوالے سے مزید وفود کو پاکستان بھیجنے کے حوالے سے ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔
شہباز شریف نے اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران شاندار میزبانی اور سعودی وزراء کی جانب سے پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کے حوالے سے جامع پروگرام مرتب کرنے پر ولی عہد سے اظہا ر تشکر کیا۔ دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں غزہ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain