اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ نے غزہ میں انسانی مصائب پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل سے اپنے وعدے پورے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ، مصر، اردن، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا اور قطر کے وزرائے خارجہ نے مشترکہ بیان میں کہا کہ غزہ میں فوری، محفوظ اور بلا رکاوٹ انسانی امداد کی فراہمی یقینی بنانا ضروری ہے۔مشترکہ بیان میں جنگ بندی کے تحفظ اور تمام خلاف ورزیوں کے خاتمے پر زور دیا گیا، جبکہ اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا اور بین الاقوامی استحکام فورس کی تعیناتی کا مطالبہ کیا گیا۔بیان میں فلسطینیوں کی زبردستی بے دخلی اور کسی بھی علاقائی یا آبادیاتی تبدیلی کو مسترد کرتے ہوئے بستیوں کی توسیع، فلسطینی اراضی پر قبضے، گھروں کی مسماری اور آبادکاروں کے تشدد کی مذمت کی گئی۔وزرائے خارجہ نے یروشلم کے مقدس مقامات کی تاریخی اور قانونی حیثیت متاثر کرنے کی کوششوں پر تشویش کا اظہار کیا، جبکہ برطانیہ اور یورپی ممالک کی جانب سے غیر قانونی بستیوں سے تجارت روکنے کے اقدامات کو خوش آئند قرار دیا۔مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ غزہ فلسطینی علاقے کا حصہ ہے اور اسے مغربی کنارے، بشمول مشرقی یروشلم، سے یکجا رکھنا ضروری ہے۔وزرائے خارجہ نے مشرقی یروشلم کو دارالحکومت بنانے والی آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے دو ریاستی حل کو ناگزیر قرار دیا۔پاکستان سمیت آٹھ اسلامی ممالک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت کو سراہتے ہوئے تنازع کے حل کے لیے امریکا کے فعال کردار پر زور دیا۔مشترکہ بیان میں امریکا، بورڈ آف پیس اور فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔
بریکنگ نیوز
- ایل ڈی اے افسران کی سرپرستی گرین ایریا میں اور گینک فارمز فیز ٹو بنانے کی نجازت
- ایک دن کیلئے پولیس افسر بنی تو زیادتی کے مجرموں کو پھانسی چڑھا دونگی: زارا نور
- برائلر گوشت کی قیمت میں7روپے کلو کمی
- ایشلے نوفکے نیدرلینڈز کی مردوں کی کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مقرر
- مقبوضہ کشمیر میں 40 ہزار سے زائد اسامیاں خالی ہونیکا انکشاف
- بغیر منظوری غیرقانونی سکیم بنانے کی ہرگز اجازت نہیں’ کارروائی کی جائے گی: ترجمان ایل ڈی اے
- لاہور ہائیکورٹ: ڈی ایچ کیو ہسپتالوں کیلئے سی ٹی سکین مشینوں کی خریداری کیخلاف درخواست نمٹا دی گئی
- سندر پولیس نے7 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا
- پاکستان میں ورچوئل اثاثہ صارفین کی تعداد 4 کروڑ سے تجاوز کرچکی: بلال بن ثاقب اسلام آباد(ویب ڈیسک)چیئرمین پاکستان
- اسلام آباد میں امن و امان قابو میں رکھنے کیلئے پنجاب پولیس کے 45 ہزار سے زائد افسران’ اہلکار خدمات انجام دینگے
- آئی ایم ایف شرائط، وزارت خزانہ کا اضافی بجٹ گرانٹ پر پابندی کا فیصلہ
- بھارت ، یوپی میں ہندو انتہاپسندوں کا مسلم بریانی فروش پر تشدد
- وارث شاہ کے 228ویں عرس کی 3 روزہ تقریبات آج سے شروع ہونگی
- امریکا ایران مذاکرات کی امید عالمی منڈی میں تیل سستا ہوگیا
- خلیجی ممالک کو منشیات اسمگلنگ کی 12 کوششیں ناکام بنا دی گئیں
- ادویات فراہمی کا ٹینڈر حاصل ہونے کے باوجود دوسری کمپنی کو ٹینڈر جاری کرنے پر محکمہ صحت سے جواب طلب
- نوانکوٹ : نامعلوم وجوہات پر 25 سالہ نوجوان نے خودکشی کرلی
- لاہور میں پاکستان اوورسیز چائنیز ایسوسی ایشن کا افتتاح کر دیا گیا
- اشاروں کی زبان کا عالمی دن آج منایا جائیگا
- سندھ حکومت اور عالمی ادارہ خوراک کا تعاون بڑھانے پر اتفاق
